وزیر کے بیٹے، وزیراعلیٰ ہاؤس کے ملازم میں ہوئی کرونا کی تشخیص
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں صوبائی وزیر کے بیٹے میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے
بلوچستان کے وزیراعلیٰ ہاؤس کے ملازم میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اسے قرنطینہ کر دیا گیا ہے، بلوچستان کے صوبائی وزیرکے بیٹے میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جو لندن سے واپس آیا تھا، وائرس کی تشخیص کے بعد اسے گھر میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے
واضح رہے کہ بلوچستان میں کرونا وائرس کے 158 کیسز ہیں،کوئٹہ میں کرونا وائرس سے اب تک 6 ڈاکٹرز متاثر ہوئے ہیں جن میں ڈاکٹرضیاءالحق ناصر. ڈاکٹر قیصرخان پانیزئی ،ڈاکٹر فضل الرحمٰن بابر.ڈاکٹر جہانزیب،ڈاکٹربصیرخان شامل ہیں.
بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کے ڈاکٹروں نرسوں اور پیر ا میڈکس کی خالی آسامیوں پر ہنگامی بنیادوں پر بھرتی کا فیصلہ کیا ہے، بلوچستان میں کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن جاری ہے، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر پولیس قانونی کاروائی کر رہی ہے.
بلوچستان بھر میں کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن نویں روز میں داخل ہو گیا ہے جس کے باعث کارباری مراکز، ہوٹلز اور مارکیٹس بند ہیں۔ چیف سیکریٹری بلوچستان فضیل اصغر کے مطابق بلوچستان میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 158 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ 17 مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
پاک ایران تفتان سرحد 39 ویں روز جبکہ پاک افغان سرحد 31 ویں روز بھی بند ہے۔ بلوچستان کے 3 قرنطینہ سینٹرز میں 367 افراد مقیم ہیں جن کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے.
ملک بھر میں کرونا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، مریضوں کی تعداد 2039 ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 26 ہو گئی ہے
کرونا وائرس کے سندھ میں 676 مریض، پنجاب میں 708، خیبرپختونخوا میں 253، گلگت بلتستان میں 184 مریض ہیں، بلوچستان میں کرونا وائرس کے 158، اسلام آباد میں 54، آزاد کشمیر میں 6 مریض ہیں،
کرونا وائرس سے ملک بھر میں 26 ہلاکتیں ہو چکی ہیں ، سب سے زیادہ ہلاکتیں پنجاب میں 9 ہوئی ہیں، سندھ میں 8، کے پی میں 6، گلگت میں 2 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہوئی ہے،پنجاب کے ضلع لاہور میں 4، راولپنڈی 3 جبکہ رحیم یار خان اور فیصل آباد میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ سندھ میں تمام ہلاکتیں کراچی میں ہوئی ہیں۔
کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ
بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟
کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟
ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان
کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے
کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے، سندھ، کے پی، بلوچستان، پنجاب میں مارکیٹس، پبلک ٹرانسپورٹ بند ہیں، ریلوے سروس کو بھی تا حکم ثانی معطل کر دیا گیا ہے، فضائی سروس بھی معطل ہے،








