ن لیگ کی جانب سے شیخ زید ہسپتال کے ڈاکٹرز میں حفاظتی کٹس تقسیم،خواجہ عمران نذیر نے کی بزدار سرکار پر تنقید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن نے شیخ زید اسپتال کے ڈاکٹرز کو حفاظتی کٹس فراہم کردیں
مسلم لیگ کے ممبران صوبائی اسمبلی نے شیخ زید اسپتال کے ڈاکٹرز کو حفاظتی لباس دے دیا ، صدر مسلم لیگ نون شہباز شریف کی ہدایت پر ممبران اسمبلی خواجہ عمران نذیر ،سلمان رفیق اور سعدیہ تیمور شیخ زید ہسپتال پہنچے ، مسلم لیگ ن نے 209 کے قریب ڈاکٹرز کوحفاظتی کٹس ،ماسک ،سینیٹائزر،گلوز مہیا کئے.
قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) نوازشریف اور صدر مسلم لیگ (ن) شہبازشریف کی ہدایت پر ڈاکٹرز کیلیے حفاظتی سامان شیخ زید ہسپتال لاہور پہنچ گیا pic.twitter.com/IdqMZpRV7f
— PMLN Lahore (@LahorePMLN) April 6, 2020
اس موقع پر خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ احتتاطی تدابیر کیساتھ ساتھ تعریف کا جذبہ بھی قوم میں بیدار کرنا چاہیے. تفتان والے معاملے پر غلطی کی گئی. وسیم اکرم پلس کو 2 ہفتے پہلے چائنیز ڈاکٹرز سے رابطہ کر لینا چاہیے تھا. لاک ڈاؤن کے معاملے پر بھی ہماری حکومت تذبذب کا شکار ہے. چائنیز نے بھی کہہ دیا یے کہ 28 دن کا لاک ڈاؤن ضروری ہے.
ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کی ہدایت کے مطابق کٹس تقسیم کر ریے ہیں. ہم پورے پاکستان کے پروفیشنلز کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں. پہلے فیز میں 10 ہزار کٹس تقسیم کر دی گئی ہیں. کورونا سے مقابلے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت کی تیاری نہیں تھی. جب تک اسکریننگ کا دائرہ کار نہیں بڑھائیں گے درست ڈیٹا سامنے نہیں آئے گا.
قبل ازیں گزشتہ روز بھی مسلم لیگ ن کی جانب سے میو ہسپتال میں ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کو کرونا حفاظتی کٹس تقسیم کی گئیں . اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق ،خواجہ عمران نذیر بھی موجود تھے ، حفاظتی کٹس دیے جانے پر ڈاکٹرز ، میڈیکل سٹاف اور کرونا وائرس کے خلاف لڑنے والے متعلقہ عملے اور گرینڈ ہیلتھ الائنش نے میاں شہباز شریف ، خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر اور مسلم لیگ ن کی تمام ٹیم کا شکریہ ادا کیا .
بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ
کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی
چین میں کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟
کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص
سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کرونا کے خلاف لڑنے عملے کے لیے حفاظتی کٹس مہیا کرتے آئے ہیں .اس سے پہلے ایک تقریب میں کرونا حفاظتی کٹس تقسیم کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے کہا تھا کہ عوام کی اصل مدد یہ بھی ہے کہ وہ کورونا سے بچاو کی احتیاط پر عمل کریں .اللہ تعالی کے فضل وکرم سے ایک لاکھ کٹس بنائی جارہی ہیں جو عوام میں تقسیم کی جائیں گی .اس کٹ میں ماسک، سینیٹائزر، صابن ہے .کٹ میں عوام کے لئے ہدایت نامہ بھی ہے .اس کٹ کا مقصد قوم کو کورونا کے خلاف جنگ کے لئے تیار کرنا ہے .اس کٹ کے ذریعے ان کی رہنمائی کا فریضہ بھی ادا ہوگا، ایک آگاہی پھیلے گی .یہ کٹس ہم ہر صوبے اور ہر شہر کو بھجوانے کا سلسلہ شروع کررہے ہیں








