اپوزیشن سوئی رہی، چینی کمپنیاں میدان میں آگئیں، کرونا ریلیف فنڈ میں کتنے لاکھ کا چیک وزیراعظم کو دیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چین کی دو کمپنیوں کے سربراہان کی ملاقات ہوئی ہے
چینی کمپنیوں نے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں 50 لاکھ روپے عطیہ جمع کرایا،چینی کمپنیوں نے این ڈی ایم اے کو 30 لاکھ روپے کا حفاظتی سامان بھی عطیہ کیا،ملاقات میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل افضل بھی شریک تھے
وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے نمٹنے کیلئے چینی کمپنیوں کی مدد پر شکریہ ادا کیا
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے،اجلاس میں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، عسکری حکام شریک ہیں جبکہ وفاقی وزرا،چیئرمین این ڈی ایم اے بھی اجلاس میں موجود ہیں۔
قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں کورونا سے متعلق ملک کی مجموعی صورتحال اور حکومتی اقدامات کے اثرات کا جائزہ لیا گیا، نیشنل کمانڈ کو آپریشن اینڈ کنٹرول سینٹر کی تجاویز پر بریفنگ کے علاوہ کورونا کے اعدادوشمار سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کے دوران وائرس سے متعلق مستقبل کے لائحہ عمل پر بات چیت ہوئی، ڈیجیٹل ٹریکنگ اور مختلف علاقوں میں محدود آئسولیشن کے علاوہ کورونا ٹیسٹ کی صلاحیت 6 سے 20 ہزار روزانہ بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔ کورونا ٹائیگر فورس کے معاملات بھی اجلاس کے دوران زیر بحث آئے
اجلاس میں جزوی فضائی آپریشن کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے،اجلاس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن میں نرمی یا بڑھانے سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں
قبل ازیں تین روز قبل چیئرمین نادرا نے وزیراعظم عمران خان کو کرونا ریلیف فنڈ کے لئے پا نچ کروڑروپے کا چیک ادارے کے ملازمین کی جانب سے پیش کیا،وزیرِ اعظم عمران خان نے کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے نادرا ملازمین کے جذبے کو سراہا۔
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے معروف مذہبی اسکالر طیبہ خانم بخاری کی ملاقات ہوئی ہے ،طیبہ خانم بخاری نے 50لاکھ روپے کا چیک کورونا ریلیف فنڈ کےلیے پیش کیا،وزیر اعظم عمران خان نے مذہبی اسکالر طیبہ خانم بخاری کے جذبے کو سراہا، اس موقع پر خانم طیبہ بخاری نے کورونا ریلیف مہم کے لیے فنڈ ریزنگ کے عزم کا اظہار بھی کیا.
واضح رہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے وزیراعظم عمران خان نے کرونا ریلیف فنڈ کا اعلان کر رکھا ہے،دو روز قبل وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کی ملاقات ہوئی تھی
تبلیغی جماعت میں شامل چینی باشندے میں کرونا کی تشخیص،مسجد کو سیل کر دیا گیا
بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ
کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی
چین میں کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟
کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص
سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ
ہائر پاکستان کی جانب سے 2 لاکھ ماسک وزیر اعظم عمرا ن خان کو پیش کئے گئے،زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک کروڑ روپے کا چیک وزیر اعظم کو پیش کر دیا گیا،
پشاور زلمی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے ایک چارٹر طیارہ میڈیکل آلات لے کر پاکستان پہنچے گا،وزیر اعظم عمران خان نے ہائر اور زلمی فاؤنڈیشن کی خدمت کے جذبے کی تعریف کی.
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وباء کیخلاف قومی مدافعت میں معاونت کیلئے "وزیراعظم کا کرونا ریلیف فنڈ-2020” قائم کردیا گیا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ سب اس فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ ان لوگوں کی دیکھ بھال ممکن ہوسکے جنہیں بندشوں (لاک ڈاؤن) نے افلاس کے کنارے لاکھڑا کیا ہے
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے قابل ٹیکس عطیات نیشنل بنک آف پاکستان کی کراچی میں قائم مرکزی شاخ میں موجود اکاؤنٹ نمبر: "786 786 4162” پر بجھوائیں۔








