باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چینی سفیریاؤ ژنگ کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر خارجہ نے کورونا پر غلبہ حاصل کرنے پر چینی حکومت اور عوام کو مبارکباد دی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ خوش آئند یہ ہے کہ چین میں زندگی معمول کی طرف لوٹ رہی ہے ،ادارے اپنا کام کرتے نظر آ رہے ہیں ٹرانسپورٹ کا پہیہ حرکت میں آ چکا ہے، آج پوری دنیا چین کے ماڈل کی پیروی کرتی دکھائی دے رہی ہے ،وزیر خارجہ نے مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ چین سے فراہم کردہ آلات پاکستان کی استعداد کار میں اضافہ کریں گے، کورونا وائرس کے خلاف پاکستان چین کے تجربات سے استفادہ حاصل کر رہا ہے

اس موقع پر چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان آئرن برادر ہیں ،مشکل وقت میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں،چین کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی معاونت بدستور جاری رکھے گا

چین نے کرونا وائرس کو شکست دے دی، 76 روزہ لاک ڈاؤن کے بعد ووہان شہر کا لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشہ برس دسمبر 2019 سے چین کے انڈسٹریل شہر ووہان سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس نے دنیا بھر کو لپیٹ میں لے لیا تھا،کرونا کا پہلا مریض ووہان میں سامنے آیا تھا جس کے بعد اب دنیا بھر میں لاکھوں افراد کرونا سے متاثر ہو چکے ہیں

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ووہان میں کرونا پھیلنے کے بعد چین نے ووہان میں لاک ڈاؤن کر دیا تھا اور ووہان کے ساتھ فضائی اور زمینی رابطے منقطع کر دئے تھے،چین نے 23 جنوری کو ہوبی صوبے کے شہر ووہان کا لاک ڈاؤن کیا تھا جسے 76 روز بعد ختم کیا گیا تھا کیونکہ اب ووہان میں وائرس پر مکمل طور پر قابو پایا جاچکا ہے

Shares: