باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے چین کی جانب سے پاکستان کی امداد کا سلسلہ جاری ہے

چین سے کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے مزید امدادی سامان پہنچ گیا، پرواز پی کے 8852 آج امدادی سامان لے کر بیجنگ سے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچی۔ امدادی سامان میں وینٹی لیٹرز، ماسک، حفاظتی لباس اور ٹیسٹنگ کٹس شامل ہیں،

پی آئی اے کا ایک طیارہ چند روز قبل بھی چین سے امدادی سامان لے کر پہنچا تھا، قومی ایئر لائن کے ترجمان عبد اللہ خان نے کہا کہ پی آئی اے مشکل کی گھڑی میں قوم کے ساتھ ہے۔

چین سے امداد لانے والے جہاز کے عملے کو قرنطینہ سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے، جہاز کے 14 رکنی عملے کو اسلام آباد کے ہوٹل میں بنائے گئے قرنطینہ سنٹر منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کے کرونا کے ٹیسٹ کئے جائیں گے.

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی چینی حکام کی جانب سے امدادی سامان پاکستان پہنچایا گیا تھا جس میں این 95 ماسک، گلوز، کورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس اور طبی آلات شامل تھے۔ چینی حکومت کی جانب سے کئی لاکھ کورونا ٹیسٹنگ کٹس، این 95 ماسک اور دیگر طبی سازو سامان پاکستان بھیجا جاچکا ہے،قبل ازیں 27 مارچ کو بھی ایک امدادی طیارہ کراچی پہنچا تھا، جس کا استقبال گورنر سندھ عمران اسمعیل نے کیا تھا جبکہ اس پہلے آنے والے طیارے کو وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے امدادی سامان وصول کیا تھا۔چین کی جانب سے گلگت میں بھی طبی سامان بھجوایا گیا ہے، چین کے ڈاکٹرز کی ایک ٹیم بھی پاکستان میں موجود ہے ،

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ چین نے جس بہترین نظم و ضبط کیساتھ اس وباء پر قابو پایا وہ دنیا کیلئے ایک مثال ہے، کرونا کے حوالے سے پاکستان چینی ڈاکٹرز کے علم، تجربے اور مہارت سے بھرپور استفادہ کرے گا۔ ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ نبھانا آئرن برادرز کی ایک شاندار روایت ہے، دونوں ممالک کے عوام کو اس مخلصانہ دوستی پر فخر ہے، پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے تعاون ہو یا مسئلہ کشمیر پر ہمارے اصولی موقف کی حمایت، چین ہمیشہ پاکستان اور اس کے عوام کی توقعات پر پورا اترا ہے۔

قبل ازیں چند روزقبل وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر یاؤجنگ نے ملاقات کی جس میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے دونوں ممالک کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی مدد کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین کےفراہم کردہ طبی سامان سے پاکستان کی طبی صلاحیت میں اضافہ ہوا۔

دوسری جانب چینی سفیر نے پاکستان کی حمایت پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چینی قیادت ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھےگی، دونوں ممالک ترجیحی بنیادوں پر کرونا کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں گے

چین نے کرونا وائرس کو شکست دے دی، 76 روزہ لاک ڈاؤن کے بعد ووہان شہر کا لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشہ برس دسمبر 2019 سے چین کے انڈسٹریل شہر ووہان سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس نے دنیا بھر کو لپیٹ میں لے لیا تھا،کرونا کا پہلا مریض ووہان میں سامنے آیا تھا جس کے بعد اب دنیا بھر میں لاکھوں افراد کرونا سے متاثر ہو چکے ہیں

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ووہان میں کرونا پھیلنے کے بعد چین نے ووہان میں لاک ڈاؤن کر دیا تھا اور ووہان کے ساتھ فضائی اور زمینی رابطے منقطع کر دئے تھے،چین نے 23 جنوری کو ہوبی صوبے کے شہر ووہان کا لاک ڈاؤن کیا تھا جسے 76 روز بعد ختم کیا گیا تھا کیونکہ اب ووہان میں وائرس پر مکمل طور پر قابو پایا جاچکا ہے

Shares: