کرونا وائرس، ن لیگ کے سابق رکن اسمبلی میں بھی کرونا کی ہوئی تشخیص

0
42

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

سابق رکن اسمبلی بابر نواز خان میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، بخار اور سانس کا مسئلہ ہونے پر انکا ٹیسٹ پمز اسلام آباد سے کروایا گیا جہاں رپورٹ مثبت آئی۔ سابق رکن قومی اسمبلی بابر نواز خان کو اس وقت گھر میں ہی قرنطینہ کیا گیا ہے۔ بابر نواز کا تعلق ہری پور سے ہے.

قبل ازیں سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی، کے پی کے رکن اسمبلی عبدالسلام آفریدی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی تا ہم و دونوں صحتیاب ہو چکے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی کی کرونا وائرس کی وجہ سے موت ہو چکی ہے.

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4601 ہوئی ہے ، 24 گھنٹوں میں‌284 مریض سامنے آئے ہیں

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق پنجاب میں 2279، آزاد کشمیر میں 33، بلوچستان میں 219، گلگت میں‌215، اسلام آباد میں 107 ،خیبر پختونخواہ میں 620، سندھ میں 11128 کرونا وائرس کے مریض ہیں

پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے ممالک سے 46 فیصدر جبکہ لوکل ٹرانسمیشن کی تعداد 54 فیصد ہے، 727 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد 66 ہو چکی ہے جن میں سے سندھ میں 21، پنجاب میں‌18، کے پی میں 22، گلگت میں 3، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں ایک ایک ہلاکت ہو چکی ہے.

کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

لاک ڈاؤن، بھوک سے مزدوروں کا کیا حال ہے، خاتون سامان تقسیم کرنے گئی تو اسکے ساتھ کیا بیتی؟ افسوسناک خبر

راشن نہیں چاہئے، ہمیں پاکستان واپس بھجواؤ، یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کا احتجاج

ملک کے مختلف شہروں میں کورونا سے بچاؤ کیلئے لاک ڈاؤن جاری ہے، لاہور سمیت پنجاب بھر میں جگہ جگہ فوج اور پولیس تعینات ہے، حکومت کی جانب سے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت بھی جاری کی جا رہی ہیں۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی لاک ڈاؤن پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد ہو رہا ہے، پنجاب میں لاک ڈاؤن ایک ہفتے کے لئے بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے.

Leave a reply