آنے والی تمام نسلیں گواہی دیں گی کہ تم کھڑے تھے، پی ٹی وی کا طبی عملے کو خراج تحسین

0
55

آنے والی تمام نسلیں گواہی دیں گی کہ تم کھڑے تھے، پی ٹی وی کا طبی عملے کو خراج تحسین

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قومی ٹی وی پی ٹی وی کی کی جانب سے کرونا کے خلاف جنگ لڑنے والے ڈاکٹرز کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے

پی ٹی وی کی جانب سے طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک نغمہ پیش کیا گیا ہے، جس کے الفاظ ہیں گواہ رہنا،آنے والی تمام نسلیں گواہی دیں گی کہ تم کھڑے تھے۔ وفا کے راستے کا ہر مسافر گواہی دے گا کہ تم کھڑے تھے، گواہ رہنا ، سحر کا سورج گواہی دے گا جب اندھیروں کی کوکھ سے نکلنے والے یہ سوچتے تھے کہ کوئی جگنو بچا نہیں ہے اس وقت تم کھڑے تھے ،گواہ رہنا،تمہاری آنکھوں کی روشنی نے نئی منازل ہمیں دکھائیں

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کی وبا سے 70 سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں، پاکستان میں طبی عملہ مشکلات کے باوجود مریضوں کا علاج کر رہا ہے، کرونا سے پاکستان میں ایک ڈاکٹر کی موت بھی ہو چکی ہے جبکہ تقریبا ایک سو سے زائد ڈاکٹر کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، آج بھی پشاور کے دو ڈاکٹرز میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

طبی عملے کو ملک بھر کی تمام سیاسی و سماجی تنظیموں ، حکومت، پولیس کی جانب سے بھی خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی طبی عملے کے بارے مین کہا تھا کہ کرونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹر فرنٹ لائن کے سپاہی ہیں، وزیراعظم عمران خان نے بھی گزشتہ روز دورہ پشاور کے موقع پر یقین دہانی کروائی کہ وہ طبی عملے کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں ہر ممکنہ سہولت دی جائے گی.

بلاول کا لاڑکانہ، طبی عملے کو کرونا سے بچاؤ کی کٹس فراہم نہ کی جا سکیں

Leave a reply