سندھ ہائیکورٹ نے سنائی ایم کیو ایم رہنما عامر خان کو بڑی خوشخبری

0
50

سندھ ہائیکورٹ نے سنائی ایم کیو ایم رہنما عامر خان کو بڑی خوشخبری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم رہنما عامر خان کو عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی

سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم رہنما عامر خان کی سزا کالعدم قرار دے دی،عدالت نے عامر خان سمیت 2ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے عامر خان کی سزا میں توسیع کےلئے حکومت کی جانب سے دائر کی گئی درخواست مسترد کردی۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نے عامرخان کو 10برس اور ملزم طارق کو عمر قید کی سزا سنائی تھی، پراسیکیوٹر نے کہاکہ ملزمان پر ایم کیوایم کے کارکنوں پرفائرنگ کرنے کا الزام تھا،ایم کیوایم کے دونوں کارکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے تھے

تبلیغی جماعت میں شامل چینی باشندے میں کرونا کی تشخیص،مسجد کو سیل کر دیا گیا

تبلیغی اجتماع لاہور سے واپس جانیوالے شخص میں‌ کرونا وائرس کی تشخیص

تبلیغی جماعت کے ساتھ آنے والے غیر ملکی میں کرونا کی تشخیص، اسلام آباد میں مسجد سیل

تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے سابق کنوینئر فاروق ستار کے حلقہ انتخاب میں الیکشن مہم کے دوران ایم کیو ایم کے کارکن انعم عزیز اور نعیم قتل ہوگئے تھے۔ عامر خان اس وقت ایم کیو ایم حقیقی کے جنرل سیکرٹری تھے اور انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عامر خان کو 10 برس قید کی سزا دی تھی جسے آج سندھ ہائیکورٹ نے کالعدم قرار دے دیا ہے.

Leave a reply