نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس،6 انکوائریز کی دی چیئرمین نیب نے منظوری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا
اجلاس میں 6 انکوائریز کی منظوری دی گئی، کسٹمز کلیکٹریٹ آف ایکسپورٹس افسران کیخلاف انکوائری ایف بی آر کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،نیب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چیئرمین جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں میڈیکل انچارج سول ہسپتال کراچی و دیگر کیخلاف انکوائری بند کرنے اور 6 انکوائریز جاری رکھنے کی منظوری دی گئی۔
ایڈیشنل سیکرٹری ایس اینڈ جی اےسندھ عامرخورشیدکی اہلیہ عالیہ امیرکیخلاف انکوائری کی منظوری دی گئی،پورٹ قاسم اتھارٹی کے افسران اور اہلکاروں کیخلاف انکوائری کی منظوری دی گئی،سابق چیف انجینیر ہائی ویزمنظورشاہ کیخلاف انکوائری کی منظوری دی گئی،چیئرمین سندھ آباد گاربورڈ مٹیاری نسیم شاہ کیخلاف انکوائری کی منظوری دی گئی،راحیلہ مگسی،دیگر کیخلاف انکوائری عدم شواہد پر بند کرنے کی منظوری دی گئی
شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم
چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق
چینی بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین نہیں بلکہ شریف برادران،اہم انکشافات سامنے آ گئے
چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ
جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا
چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا
چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا
چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور عوام کی لوٹی رقوم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے، قومی احتساب بیورو کا ایمان کرپشن فری پالیسی ہے۔ میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔