گلگت بلتستان کی بڑی سیاسی اورعالمی اہمیت، گورننس آوَٹ اسٹینڈنگ ہونی چاہیے،سپریم کورٹ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات سے متعلق کیس جمعرات تک ملتوی کر دیا گیا
اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے، اٹارنی جنرل نے کہا کہ گلگت بلتستان کی حکومت کی موجودہ ٹرم 24 جون 2020 کو ختم ہو رہی ہے، جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ اس سے پہلے بھی گلگت بلتستان حکومت کی ٹرم ختم ہوتی رہی،ماضی میں گلگت بلتستان میں الیکشن کس قانون کے تحت ہوتے رہے،
اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کہا کہ 2015کا الیکشن آرڈر 2009 کے تحت ہوا،گلگت بلتستان آرڈر 2018 نگران سیٹ اپ کے حوالے سے خاموش ہے، عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 2019 کے فیصلے کے بعد حکومت نے قانون سازی کیوں نہیں کی؟
جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ گلگت بلتستان کی بڑی سیاسی اور عالمی اہمیت ہے،گلگت بلتستان کی گورننس آوَٹ اسٹینڈنگ ہونی چاہیے، حکومت نے جو کرنا ہے خود کرے،
قیدیوں کی رہائی کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا، بڑا حکم دے دیا
ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان
کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے
پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ
کرونا سے نمٹنے کیلیے ناکافی اقدامات، چیف جسٹس نے لیا پہلا از خود نوٹس
ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا
ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس
اللّٰہ کے احکامات کی خلاف ورزی کی تو دنیا میں فساد ہی پیدا ہوگا، سپریم کورٹ
جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ گلگت بلتستان کیلئے پہلے بھی صدارتی آرڈر جاری ہوتے رہے اب بھی کر لیں،اٹارنی جنرل نے کہا کہ نئی قانون سازی میں اگست 2019 میں ریجن میں ہوئی تبدیلوں کو بھی مدنظر رکھنا ہے،چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ گلگت بلتستان کے شہریوں کو بھی وہی حقوق ملنے چاہیئں جو پاکستانی شہریوں کو حاصل ہیں،
سپریم کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان کو نوٹس جاری کر دیا
دو سال سے دھکے کھانے والے ڈاکٹر کو سپریم کورٹ سے حق مل ہی گیا