کرونا وائرس، پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور لاک ڈاؤن کے دوران مستحق عوام کی مدد کے لئے پاک فوج کی سرگرمیاں جاری ہیں
پاک فوج کی جانب سے ملک بھر میں ساڑھے 3 لاکھ امدادی پیکجز متسحق خاندانوں میں تقسیم کیے گئے ہیں
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے پاک فوج کے دستے سول انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں، ریلیف سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ پاک فوج کی جانب سے امدادی سامان بھی تقسیم کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں 3 لاکھ 50 ہزار فوجی امدادی پیکجز تقسیم کیے جا چکے ہیں، امدادی پیکجز کھانے پینے اور روز مرہ استعمال کی اشیاء پر مشتمل ہیں، یہ امدادی سامان فوجی افسروں و جوانوں کی تنخواہوں سے دیئے گئے عطیات کی رقم سے خریدا گیا۔
بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق
بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری
کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں کو پیغام
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پسماندہ علاقوں کے معذوروں، محنت کشوں، بیواؤں اور ضرورت مندوں میں تقسیم کیا گیا.
کرونا کیخلاف جنگ میں پاک فوج کا شاندار کردار،ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتائیں تفصیلات