ان پالپا والوں میں کوئی انسانیت نہیں، وینا ملک کیوں ہوئی برہم؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معروف ادا کارہ وینا ملک پالپا کی جانب سے پی آئی اے کے خلاف عدالت جانے کے اعلان پر برہم ہو گئیں، وینا ملک کا کہنا تھا کہ ان پالپا والوں میں کوئی انسانیت نہیں ہے۔ یہ کوئ وقت ہے سیاست اور عدالتی سٹے آرڈر لینے کا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وینا ملک کا مزید کہنا تھا کہ جب پورا پاکستان کرونا سے لڑ رہا ہے سمندر پار پاکستانی دیار غیر میں بے سروسامان مدد کے لئیے اپنے وطن کو پکار رہے ہیں۔حکومت ، سفارت خانے ، وزیر ، چئیرمین PIA, اپنے ہم وطنوں کی مدد کرنے کی کوشش کر ہے ہیں وہاں یہ پالپا والے گھٹیا خود غرض گندی سیاست کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پی آئی اے نے ایسوسی ایشنزکے ساتھ تمام ورکنگ اگریمنٹ منسوخ کردئیے،پالپا، ساسا، سیپ ، آٹاپ اور پکا کی مینجمنٹ سے بارگیننگ کی غیر قانونی حیثیت ختم ہو گئی،

صرف ریفرنڈم سے جیتی یونین بحیثیت سی بی اے آئینی حیثیت میں رہ کر کام کرسکے گی،ایسوسیئشنز نے بغیر کسی آئینی حیثیت کے انتظامیہ سے اپنے اپنے جائز و ناجائز مطالبات منوانے کیلئے فشاری گروہ بنائے ہوئے تھے

پی آئی اے کی مالی مشکلات، سی ای او ارشد ملک اور افسران کا بڑا فیصلہ

پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار،اصل کہانی کیا ؟ جان کر لگے بڑا جھٹکا

کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا

بیرون ملک سے واپس آنیوالے پاکستانیوں کے لئے ایک اور نیا امتحان

اوورسیز خدا کیلئے واپس نہ آئیں، جانوروں جیسا سلوک صرف ذلت، شہری پھٹ پڑے

پی آئی اے کو امریکا کے لئے براہ راست پروازوں کی ملی اجازت

پی آئی اے کو امریکہ سے پروازوں کی اجازت پر سی ای او ارشد ملک کا بڑا اعلان

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ملازمین کی تنخواہ و مراعات، تبادلہ، ڈیوٹی انکار یا تبدیلی اور دیگر امور میں اب ایسوسیئشنز کا کوئی کردار نہیں ہوگا پی آئی اے میں دیگر اداروں کے برعکس فشاری گروہوں کی تعداد بہت زیادہ تھی جو پی ائی اے کی انتظامیہ کے متوازی نظام چلا رہے تھے ایسوسیئشنز ذاتی و سیاسی مفادات کی وجہ سے اصلاحات کے عمل میں سب سے بڑی رکاوٹ تھیں

کرونا بحران،بیرون ملک سے پاکستانیوں کو لانا حکومت کی ترجیح،پی آئی اے کا کردار بھی اہم

Shares: