پی آئی اے میں بھی کرونا پھیل گیا، کتنے ملازمین بنے کرونا کا شکار؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا پی آئی اے میں بھی پھیلنے لگا،پی آئی اے کے کوئٹہ میں 5 ملازمین میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے
پی آئی اے ملازمین بھی کرونا سے متاثر ہونے لگے، پی آئی اے کے کوئٹہ سٹیشن پر 22 ملازمین کے کرونا ٹیسٹ کئے گئے تھے جن میں سے 5 میں کرونا کی تشخیص ہوئی ، ان میں ایک خاتون ملازمہ بھی شامل ہے، جن میں کرونا کی تشخیص ہوئی انکو قرنطینہ مرکز بھجوا دیا گیا ہے
ملازمین کے ساتھ کام کرنے والے دیگر افراد کا بھی ٹیسٹ کروا لیا گیا ہے جن کی رپورٹس کا انتظار ہے.
پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار،اصل کہانی کیا ؟ جان کر لگے بڑا جھٹکا
کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا
بیرون ملک سے واپس آنیوالے پاکستانیوں کے لئے ایک اور نیا امتحان
اوورسیز خدا کیلئے واپس نہ آئیں، جانوروں جیسا سلوک صرف ذلت، شہری پھٹ پڑے
پی آئی اے کو امریکا کے لئے براہ راست پروازوں کی ملی اجازت
پی آئی اے کو آفیشلز کی وجہ سے کروڑوں روپے مالیت کا نقصان
واضح رہے کہ پی آئی اے مشکل وقت میں اپنے ہم وطنوں کو بیرون ممالک سے واپس لانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے فضائی سروس اکثر ممالک نے معطل کر رکھی ہے اسکے باوجود پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کے ذریعے پاکستانیوں کو واپس لایا جا رہا ہے
واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا مریضوں کی تعداد کی تعداد 27 ہزار 474 ہو گئی ہے جبکہ ایک دن میں 24 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 618 ہوگئی۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 24 افراد جاں بحق ہوگئے سندھ میں 175، پنجاب میں 191، خیبر پختونخوا میں 221، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 24 اور اسلام آباد میں 4 مریض جان کی بازی ہا رچکے ہیں