بھارت میں کرونا کا عروج کونسے مہینے میں ہو گا؟ ماہرین کی پیشنگوئی سے مودی سرکار پریشان
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2020/04/india.jpg)
بھارت میں کرونا کا عروج کونسے مہینے میں ہو گا؟ ماہرین کی پیشنگوئی سے مودی سرکار پریشان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بھارت میں کرونا جولائی میں زور پکڑ سکتا ہے
آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسیس کے ڈائریکٹر رندیپ گولیریا کا کہا ہے کہ بھارت میں جون یا جولائی میں کرونا وائرس کے کیسز اپنے عروج پر پہنچ سکتے ہیں۔ یہ سوال کیا جا رہا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس اپنے عروج پر کب پہنچے گا اس کا جواب اس بات پر منحصر ہے کہ جو ڈیٹا مل رہا ہے اس کو کس انداز میں تیار کیا جا رہا ہے ۔ فی الحال قومی اور بین الاقوامی ماہرین کی جانب سے ڈیٹا کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔
رندیپ گولیریا کا کہنا تھا کہ بھارت کے حوالہ سے بیشتر ماہرین کی رائے یہی ہے کہ بھارت میں جون یا جولائی میں کرونا عروج پر ہو گا، پہلے یہ تجزیہ کیا گیا تھا کہ ماہ مئی میں یہ وائرس اپنے عروج پر پہنچے گا تاہم چونکہ لاک ڈاون میں توسیع کردی گئی ہے اس لئے یہ مسئلہ بھی طوالت اختیار کرگیا ہے ۔ یہ ایک ایاسا عمل ہے جو مختلف عوامل پر منحصر ہے ۔ یہ ایک دیرپا لڑائی ہوسکتی ہے ۔ جب یہ وائرس اپنے عروج کو پار کر لے گا اس کے بعد بھی کورونا کے مریض سامنے آسکتے ہیں۔
رندیپ گولیریا کا مزید کہنا تھا کہ کرونا کے اختتام کے بعد سفر کرنے اور ایک دوسرے سے ملاقات کرنے سے متعلق عوام کا طرز حیات بھی تبدیل ہوسکتا ہے ۔اگر کرونا وائرس کے ہاٹ اسپاٹس پر پوری توجہ دیتے ہوئے حکومت کی جانب سے بہترین اقدامات کئے جائیں اور لوگ اپنی ذمہ داری کو سمجھیں تو پھر کرونا کا پھیلاؤ رک سکتا ہے اور ہوسکتا ہے کہ وائرس اپنے عروج تک نہ پہنچ سکے ۔ ا اگر ہم آج کی صورتحال کو دیکھیں اور ڈیڑھ دو ماہ قبل کی صورتحال کو پیش نظر رکھیں تو یہ کہا جاسکتا ہے کہ بھارت میں کیسیز میں اضافہ کی شرح دوسرے ممالک کی طرح بہت زیادہ نہیں حالانکہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے
کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا
کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ
لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی
کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم
کرونا لاک ڈاؤن، 1000 کی امداد کے بہانے ملزم نے کی پڑوسی خاتون سے زیادتی
حکمران جماعت کے رکن اسمبلی کو اپنی ہی جماعت کی خاتون رہنما سے زیادتی پر عدالت نے بھجوایا جیل
کرونا سے بیٹے کی موت کے چار روز بعد باپ بھی کرونا سے چل بسا
مودی سرکار نے بھارتی شہریوں کو کرونا سے بچاؤ کی بجائے رام کے سہارے چھوڑ دیا
رندیپ گولیریا کا کہنا تھا کہ مریضوں میں اضافہ اسلئے ہو رہا ہے کہ کرونا کے ٹسیٹ زیادہ کئے جا رہے ہیں ابتدا میں چار پانچ ہزار ٹیسٹ کئے جا رہے تھے اب روزانہ اسی نوے ہزار ٹسیٹ کئے جا رہے ہیں،جوں جوں ٹیسٹ بڑھیں گے مریضوں میں اضافہ ہو گا،بھارت میں جب لاک ڈاون ختم کیا جائیگا اس وقت شہریوں کو اپنی ذمہ داری سمجھنے کی زیادہ ضرورت ہوگی ۔ اگر ہم سب یہ سمجھیں تو پھر بھارت کرونا کے قہر سے بچ سکتا ہے اور اس کے متاثرین کی تعداد میں کمی آسکتی ہے ۔ لیکن اگر ہم ایسا نہیں کرتے ہیں تو پھر مریضوں میں اضافہ ہوگا اور ہیلتھ انفرا اسٹرکچر پر دباو بھی بڑھنے لگے گا ۔ عوام کو آنے والے وقت میں تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے ۔