باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوا،
وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ طیارے میں 99میں سے 97 لوگوں نے جام شہادت نوش کیا،طیارے میں سوار 2لوگ معجزاتی طور پر محفوظ رہے،کابینہ کی منظوری کے بعد طیارے حادثے پر تحقیقاتی بورڈ تشکیل دیا،پاک فضائیہ کے سینئر افسران تحقیقاتی بورڈ کی سربراہی کررہے ہیں،تحقیقاتی بورڈ خود مختار ہے کسی کو بھی شامل کرسکتا ہے،
وزیر ہوا بازی غلام سرور کا مزید کہنا تھا کہ ایئر بس کمپنی کی غیر ملکی ماہرین کی ٹیم تحقیقات میں مصروف ہے،حادثےکا شکار طیارہ فرانس کی کمپنی نے بنایا تھا ،51میتوں کو ڈی این اے کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا،یہ بہت تکلیف دہ مرحلہ ہے، ہماری کوشش ہے کہ جلد از جلد میتیں لواحقین کے حوالے کی جائیں
وفاقی وزیر غلام سرور کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم جاننا چاہتی ہے کہ حادثہ کیوں پیش آیا؟ طیارے حادثے کی رپورٹس بروقت نہیں آتی ،طیارے حادثے پر وزیراعظم نے ہم پر غصے کا اظہار کیا، طیارے حادثے کی تحقیقات شفاف اور غیر جانبدار ہوں گی، سندھ حکومت ہر معاملے کوسیاسی بناناچاہتی ہے،کیا جب پیپلزپارٹی حکومت میں حادثہ ہواتھاتوذمہ داروں کوسزاہوئی تھی؟انوسٹی گیشن رپورٹ آنے تک اس معاملے پرتبصرہ نہیں کرناچاہیے،اگرجہازمیں کوئی فنی خرابی تھی توانکوائری میں سب کچھ سامنے آئے گا،
وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور کا مزید کہنا تھا کہ کیاجہازکسی کے کہنے پررن وے پرلینڈ ہوا یا دوبارہ اڑا تواس کی بھی انکوائری ہورہی ہے،تحقیقات میں کسی کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائےگی،میں اپنے اداروں کی کارکردگی سے مطمئن ہوں ،وائس اورڈیٹادونوں رکارڈنگ پرہیں،ڈی کوڈنگ کے بعد حقائق سامنےآجائیں گے ،انکوائری بورڈ نے ساری چیزیں اپنے قبضے میں لے لی ہیں،تمام شہدا کے لواحقین کو یقین دلاتاہوں بالکل صاف شفاف انکوائری ہوگی
وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ جو ذمےدار ہوگاوہ منطقی انجام تک پہنچے گا،حادثے میں جن گھروں کو نقصان پہنچا انہیں بھی معاوضہ دیا جائےگا، تمام بارہ واقعات کی رپورٹ سامنے لائیں گے، کم وقت میں صاف شفاف تحقیقات اورساری معلومات عوام کےسامنےرکھناہماری ذمےداری ہے،شہداکے لواحقین کو 10 لاکھ روپے معاوضہ اور باقی انشورنس کمپنی دے گی،
وزیر ہوا بازی کا مزید کہنا تھا کہ پائلٹ نے کوئی اعلان نہیں کیاکہ لینڈنگ گیئرزنہیں کھل رہے،جب لینڈنگ گیئرنہیں کھلتےتوپھرپائلٹ کریش لینڈنگ کیلئے اے ٹی سی کواطلاع دیتاہے،پائلٹ نےکریش لینڈنگ کیلئے ٹاورکواطلاع نہیں دی،انہوں نے کہا کہ میں مطمئن ہوں،جب جعلی ڈگریوں کی انکوائر ی ہوئی تو647 لوگ نکل آئے،انکوائری کے بعد647 لوگوں کوجعلی ڈگریوں پرنکالا گیا،انکوائری بورڈ ارشدملک کی تجویز پرنہیں بنایاگیا،آزاداورشفاف تحقیقات ہوں گی،4رکنی حکومتی بورڈکےساتھ11رکنی فرانسیسی ٹیم بھی انکوائری کررہی ہے،
واضح رہے کہ 22 مئی کو قومی ائیر لائن کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز ائیرپورٹ سے ملحقہ آبادی پر گر کر تباہی کا شکار ہو گئی تھی جس کے نتیجے میں عملے کے 8 ارکان سمیت 97 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ 2 مسافر زندہ بچ گئے تھے
وزیراعلیٰ پنجاب کا طیارہ حادثے میں بچ جانیوالے ظفر مسعود سے رابطہ
طیارہ حادثہ، امریکی شہری بھی تھا طیارے میں سوار، امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق
طیارہ حادثہ،سول ایوی ایشن نے رن وے کی انسپکشن رپورٹ تیار کرلی
طیارہ حادثے میں سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی خالد شیر دل کی وفات پرصوبائی وزیر حسین جہانیاں کا اظہار افسوس
طیارہ حادثہ، جناح میں 66 میتوں کا پوسٹ مارٹم مکمل،فرانزک ڈی این اے لیب کو کتنے نمونے ہوئے موصول؟
طیارہ حادثہ، وزیراعظم کی ہدایت پر لواحقین کیلئے رقم بڑھا دی گئی
کیا اس کرنل کا بھی کرنل کی بیوی جتنا چرچا ہوگا ؟
طیارہ حادثہ، پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری، کتنے گھر ہوئے تباہ،اعدادوشمار جاری
طیارہ حادثہ،پی آئی اے کی 7 رکنی تحقیقاتی ٹیم کا جائے وقوعہ کا دورہ
طیارہ حادثہ ،چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے انکوائری کیلئے اضافی نکات بھیج دیئے
واضح رہے کہ لاہور سے کراچی جانیوالی خصوصی پرواز پی کے 8303 منزل پر پہنچنے سے ایک منٹ قبل حادثے کا شکار ہو گئی،، پی آئی اے کا طیارہ ائیر بس اے 320 کراچی ائیر پورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا۔
طیارے میں عملے سمیت 99 افراد سوار تھے جاں بحق ہونے والے 97 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے ہیں، پی آئی اے کے طیارے ائیر بس اے 320 نے دوپہر ایک بج کر 10 منٹ پر لاہور ائیر پورٹ سے اڑان بھری، اس میں 91 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے، 2 بج کر 37 منٹ پر کراچی ائیر پورٹ کے رن وے سے متصل آبادی ماڈل کالونی کے علاقے جناح گارڈن میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور وہاں آگ لگ گئی
تمام طیارہ حادثات کی رپورٹ پبلک کرنے کا حکم ، حکومت انصاف کے تمام تقاضے پورے کرے گی،وزیراعظم