باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا دی ہے، کرونا کی وجہ سے فضائی آپریشن بند ہونے کی وجہ سے مختلف ممالک میں 92 ہزار پاکستانی وطن واپسی کے منتظر ہیں اور کرونا سے 339 پاکستانی بیرون ممالک میں جان کی بازی ہا ر گئے ہیں
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سمیت دیگر وجوہات کی بنا پر وفات پانے والے 424 پاکستانیوں کی میتیں واپس لائی گئی ہیں، سعودی عرب میں 20، یو اے ای میں 32، قطر میں 2 جبکہ کویت میں ایک پاکستانی کورونا کے باعث انتقال کر گئے.
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ 51 ہزار 500 سے زائد پاکستانیوں کو 65 ممالک سے وطن واپس لایا جا چکا ہے، ساڑھے 54 ہزار سے زائد پاکستان یو اے ای جبکہ 30 ہزار 500 سے زائد پاکستانی سعودی عرب سے واپسی کیلئے رجسٹریشن کروا چکے ہیں
حکومت کی جانب سے بیرون ممالک سے پاکستانیوں کو واپس لانے کی لئے خصوصی پروازیں چل رہی ہیں، پی آئی اے اس ضمن میں اہم کردار ادا کر رہی ہے
کورونا وائرس کی بحرانی کیفیت میں بیرون ممالک محصور پاکستانی وطن واپسی کیلئے جامع، مربوط منصوبہ بندی کی گئی،مشیر قومی سلامتی، خارجہ، ایوی ایشن اور سمندر پار پاکستانی کی وزارتوں کی مشترکہ کاوش سے محنت کشوں، قیدیوں، زائرین، جاں بحق افراد کے لواحقین، زائدالمعیاد یا محدود ویزا دورانیہ والوں کی واپس کی کوشش جاری ہے
دنیا میں لاک ڈاؤن، سفری پابندیوں کے باوجود گلف ، برطانیہ، آسٹریلیا، ملائیشیا سمیت 38 ممالک سے ہزاروں پاکستانی اپنی سرزمین پر پہنچے. 21مارچ کو پروازوں کی بندش کے باوجود شروع میں پہلے ہفتے 2 ہزار، پھر بتدریج اضافے سے ہر ہفتے 6سے 7 ہزار پاکستانی بتدریج واپس لائے گئے. بین الاقوامی ہوائی اڈے بند، پروازیں معطل، پھر بھی مزید ممالک سے پاکستانی شہری لائے جا رہے ہیں.
وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر بیرونِ ممالک میں پھنسے ہو ئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ حکومت پاکستان اور خاص طور پر وزیر ِ اعظم عمران خان صورتحال کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں ،موجودہ تکلیف دہ صورتحال میں مشکلات کا شکار سمندر پار پاکستانیوں کی بھرپور امداد کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
سربراہ پی آئی اے نے سنائی بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری
بیرون ملک سے واپس آنیوالے پاکستانیوں کے لئے ایک اور نیا امتحان
اوورسیز خدا کیلئے واپس نہ آئیں، جانوروں جیسا سلوک صرف ذلت، شہری پھٹ پڑے
پی آئی اے کی مالی مشکلات، سی ای او ارشد ملک اور افسران کا بڑا فیصلہ
پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار،اصل کہانی کیا ؟ جان کر لگے بڑا جھٹکا
کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا
پی آئی اے کا عملہ موذی وائرس کے خطرے کے باوجود اس مشکل صورتحال میں صف اول کا کردار ادا کر رہا ہے۔ وزیر ہوابازی غلام سرور خان کی کوششوں سے وطن واپسی کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے خصوصی پروازیں چلانی ممکن ہو ئیں۔ پی آئی اے نے بیرونِ ممالک پھنسے ہو ئے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے پاکستان نے4اپریل سے اپنی فلائٹس کا آغاز کیا ،محدود پیمانے پر اسلام آباد کو ائیر ٹریفک کے لئے کھولا گیا اور پی آئی اے پر مسافروں کی تعداد کے حوالے سے پابندیاں عائد کر دی گئیں۔