کرونا از خود نوٹس کی سپریم کورٹ میں سماعت کی تاریخ سامنے آ گئی، کس کس حکومت نے جمع کروایا جواب؟

0
46

کرونا از خود نوٹس کی سپریم کورٹ میں سماعت کی تاریخ سامنے آ گئی، کس کس حکومت نے جمع کروایا جواب؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں کرونا از خود نوٹس کی سمات 8 جون کو ہو گی

سندھ اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں نے اپنی اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہے۔ سندھ حکومت نے سینٹری اسٹاف کو تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دہانی کراتے ہوئے دعوی کیا کہ موثر اقدامات کے باعث کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی صحتیابی کی شرح میں اضافہ ہوگیا۔

سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں حکومت سندھ نے دعویٰ کیا کہ کورونا وبا میں اضافہ کے باوجودمریضوں کی صحتیابی کا تناسب اکیس فیصد سے بڑھ کرانچاس فیصد ہو گیا۔ تیرہ مئی سے تین جون کے درمیان کورونا مریضوں کی تعداد میں انیس ہزار کا اضافہ ہوا،اسی دوران سولہ ہزاربائیس مریض صحت یاب ہوئے۔فیلڈ آئیسولیشن سینٹرز اور اسپتالوں کی گنجائش بڑھانے کا منصوبہ ہے، آئی سی یو بیڈز کی گنجائش دوسو تین سے بڑھا کر دوسو چھبیس کردی ہے،اس وقت بھی سڑسٹھ آئی سی یو بیڈز خالی ہیں اورروزانہ کی ٹیسٹنگ گنجائش بڑھ کرآٹھ ہزارچھ سو پچاس تک پہنچ چکی ہے۔

رپورٹ میں سندھ حکومت نے بتایا کہ مریضوں کہ دیکھ بھال کیلئے اضافی ڈیڑھ ہزار ڈاکٹرز،2382 نرسز،500 ہیلتھ ٹینیکل کو بھرتی کیا گیا،طبی عملے کیلئے 15 دن کے حفاظتی سامان کا اسٹاک موجود ہے۔ سندھ حکومت نے سینٹری اسٹاف کو تنخواہوں کی ادائیگی کی بھی یقین دہانی کرادی۔ بتایا کہ وزیر اعلی ٰسندھ نے تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے 140 ملین کی منظوری دے دی ہے جبکہ قابل ادا تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے 239 ملین کی سمری بھیجی جا چکی ہے۔

آئندہ سماعت تک سینٹری ورکز کے تمام واجبات ادا کر دئیے جائیں گے جبکہ انہیں حفاظتی کٹس بھی فراہم کی جائیں گی۔

پنجاب میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ الارمنگ ، سپریم کورٹ

قیدیوں کی رہائی کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا، بڑا حکم دے دیا

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا

میٹنگ میٹنگ ہو رہی ہے، کام نہیں ، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مجھے اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ چیف جسٹس برہم

ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

دو سال سے دھکے کھانے والے ڈاکٹر کو سپریم کورٹ سے حق مل ہی گیا

کرونا از خود نوٹس کیس، وزارت صحت نے سپریم کورٹ میں جمع کروائی رپورٹ

کرونا وائرس، اخراجات کا آڈٹ ہو گا تو حقیقت سامنے آئے گی،سارے کام کاغذوں میں ہو رہے ہیں، چیف جسٹس

صوبائی وزیر کا دماغ بالکل آؤٹ، دماغ پر کیا چیز چڑھ گئی ہے پتہ نہیں، چیف جسٹس کے ریمارکس

تمام ایگزیکٹو ناکام، ضد سے حکومت نہیں چلتی، ایک ہفتے کا وقت دے رہے ہیں یہ کام کریں ورنہ..سپریم کورٹ برہم

کرونا نے حکومت سے وعدہ کر رکھا ہے کہ ہفتہ اتوار کو نہیں آئے گا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم

خیبرپختونخوا حکومت نے رپورٹ میں سپریم کورٹ کو بتایا کہ صوبے میں کررونا وائرس کی ٹیسٹنگ صلاحیت صرف 2 ہزار 860 ہے، سرکاری سطح پر روزانہ 1 ہزار 710 جبکہ پرائیوٹ لیبس روزانہ 1 ہزار 150 ٹیسٹ کررہی ہیں، خیبرپختونخواہ میں ابتک کل 11 ہزار 373 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں

Leave a reply