بزدار نے پنجاب کو تماشا بنا دیا، ن لیگی اراکین اسمبلی عنیزہ فاطمہ ،حنا پرویز بٹ برس پڑیں

0
56

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی اجلاس میں ن لیگی رکن عنیزہ فاطمہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نا اہل حکومت اب کرپٹ ترین حکموت بھی بن چکی ہے

عنیزہ فاطمہ کا مزید کہنا تھا کہ عثمان بزدار نے پنجاب کو تماشہ بنا دیا ہے،ایک دن عوام چینی اور ایک دن آٹے کی لائن میں کھڑا ہونا پڑتا ہے ،پیٹرول کی قلت ہوئی تو مہنگا کر کے قلت ختم کر دی گئی،حکومت کو عوام کی فکر نہیں ہے انہیں ایک فکر ہے نواز شریف شہباز شریف اور حمزہ شہبازکو پکڑو

عنیزہ فاطمہ کا مزید کہنا تھا کہ انکو عوام نے منتخب کیا ہوتا تو انکو فکر ہوتی سلیکٹرز کی بنائی حکومت عوام دشمن ہے، صوبے میں کرائم کی شرح اور لوڈ شیڈنگ بڑھ گِئ ہے ،پاکستانیوں گھبرانا نہیں ہے اپکے ساتھ کیے گٙے سارے وعدے گل ہوچکے ہیں

عنیزہ فاطمہ کا مزید کہنا تھا کہ کرونا اپنی عروج پر تھااور حکومت پہنچ گئی شہبازشریف کے گھرکرونا سے نمٹنے کےلئے ،لوڈ شیڈنگ بڑھی یہ حکومت پہنچ گئی شہبازشریف کے گھر بجلی لینے کےلئے ،آٹا چور چینی چور فرار ہوئے تو بے گناہوں کو پکڑ کر کہتے ہیں نیب نے پکڑ لیا،لیکن نیب کو تو آپ نے پکڑا ہوا ہے نا

شریف خاندان مری میں صرف عیاشیاں کرنے ہی آتا تھا،عابدہ راجہ نے لگائے ایوان میں سنگین الزام

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے کتنے نکات پر عمل کر لیا، حماد اظہر نے بجٹ تقریر میں بتا دیا

وفاقی بجٹ میں پی ٹی وی کی بھی سن لی گئی،کیمروں اور آلات میں جدت لانے کیلئے بڑی رقم مختص

بجٹ میں بڑے رہائشی گھروں پر فی کنال ٹیکس عائد کرنے کی تجویز،فارم ہاؤسز پر بھی ہو گیا ٹیکس

وفاقی بجٹ، سگریٹ، انرجی ڈرنکس مہنگے، سیمنٹ، موبائل فون سستے

آئی ایم ایف اپنے قرضوں کا سود وصول کرنے کیلئے اپنی مرضی کا بجٹ بنوارہا ہے،سراج الحق

کرونا کا یہ حال ہے کہ مجھے اس کاغذ اور میز سے ڈر لگ رہا ہے، رکن قومی اسمبلی کا ایوان میں اظہار خیال

قومی اسمبلی بجٹ سیشن،لیکن وزراء غائب، خواجہ آصف کی نشاندہی پر ڈپٹی سپیکر نے دیا جواب

پنجاب اسمبلی اجلاس میں ن لیگی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چینی اور آٹے کا بحران پینسٹھ ارب اضافی رکھنے کے باوجود ختم نہیں کر سکی، چھ سال کی بچی ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوئی ہے ،وزیراعلی نے نوٹس لیا لیکن عمل درامد نظر نہیں آیا،ایوان سے مطالبہ کرتی ہوں پتنگ بازی کو رکنے کے لیے عملی اقدام کیا جائے ،پولیس پتنگ بازوں کے خلاف سٹنگ اپریشن کرے

Leave a reply