بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب، ضلع ڈوڈا میں گرفتار خود کش حملہ آور کی تصویر جعلی نکلی

0
40

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب،مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈا میں گرفتار خود کش حملہ آور کی تصویر جعلی نکلی

گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر کے متعلق دعوی کیا جا رہا ہے کہ یہ جموں و کشمیر کے ڈوڈا میں خودکش حملہ آورفدائی دہشت گرد کی تصویر ہے، جسے فوج کے جوانوں نے پکڑ لیا ۔ تصویر میں فوج کے جوان کے ساتھ ایک شخص کو دیکھا جا سکتا ہے، جس کے جسم پر ٹیپ کی وائرنگ نظر آرہی ہے

۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق جموں و کشمیر کے ڈوڈا میں حملہ کا منصوبہ بنانے کے دوران پکڑے گئے فدائی کے دعویٰ کے ساتھ وائرل ہونے والی تصویر اصل میں پاکستان میں پکڑے گئے سمگلر کی ہے، جسے منشیات کی اسمگلنگ کے دوران پکڑا گیا تھا۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق فیس بک کی آئی ایم ود ایمی بھٹاچاریہ نام کے پیج کی جانب سے ایک پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ 7 کلو دھماکہ خیز کے ساتھ ڈوڈا میں ایک معمر شخص فوج کی پکٹ کو اڑانے پہنچے تھے لیکن مناسب ٹریننگ نہ ہونے اور زیادہ عمر کی وجہ سے پکڑے گئے، اتنے دھماکہ خیر سے 10 سے 20 فوجیوں کو اڑایا جا سکتا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں پہلے غیر ریاستی بھارتی افسر کو مستقل شہریت دے دی گئی

بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

مغربی اور مشرقی سرحد پر فوج مستعد ،قوم کا دفاع ہر صورت کریں گے، ترجمان پاک فوج

بھارتی جارحیت خطے کے امن وسلامتی کوتباہ کرسکتی ہے، وزیراعظم کا دنیا کو انتباہ

مقبوضہ کشمیر، ریاض نائیکو کے ہمراہ حریت رہنما کے بیٹے کو بھی بھارتی فوج نے کیا شہید

افغان طالبان نے عیدالفطرکے بعد ہندوستان میں جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا

سرینگر ،بھارتی فوج اور مجاہدین کے مابین جھڑپ ,ایک فوجی ہلاک، 5زخمی

چئرمین تحریک حریت کا فرزند ارجمند کشمیر کی مٹی پر جان نچھاور کر گیا، باغی سپیشل رپورٹ

25ہزاربھارتیوں کو کشمیر کا ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کرنا غیرقانونی،وزیراعظم کا بڑا اعلان

 

حالانکہ یہ تصویر 27 دسمبر 2014 کو کو شیئر کی گئی تھی جو طورخم سرحد پرحشیش کے ساتھ پکڑے گئے ایک شخص کی تھی۔ طورخم پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر موجود بارڈر کراسنگ ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا اہم راستہ ہے۔ 2019 میں اسے دونوں ممالک نے 24/7 کھولنے کا فیصلہ کیا تھا، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو آسان کیا جا سکے۔

Leave a reply