الطاف حسین،نواز شریف دونوں پاکستانی عدالتوں کو مطلوب،پاکستان کے حوالے کئے جائیں،وفاقی وزیر کا مطالبہ

0
100

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے برطانیہ سے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور بانی ایم کیو ایم کی حوالگی کا مطالبہ کردیا ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوھدری نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت نواز شریف اور بانی ایم کیو ایم کو پاکستان کے حوالے کرے یہ ملزمان پاکستان کی عدالتوں کو مطلوب ہیں۔ ان ملزمان کی برطانیہ میں رہائش انصاف کے بنیادی اصولوں کی پامالی ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لئے لندن گئے تھے، شہباز شریف بھی ساتھ گئے تھے لیکن وہ واپس آ گئے، کرونا کی وجہ سے نواز شریف کا علاج ابھی تک شروع نہیں ہو سکا، نواز شریف لندن میں ہیں اور جب وہ لندن گئے تھے تب وہ جیل میں ایک کیس میں سزا کاٹ رہے تھے، دوسرے کیس میں نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے

دوسری جانب وفاقی حکومت نے نواز شریف کی واپسی کے لئے برطانوی حکومت کو خط لکھ دیا ہے، نواز شریف کی واپسی کے لئے خط پنجاب حکومت کی سفارش پر لکھا گیا ہے.

خط میں کہا گیا کہ نواز شریف سزا یافتہ مجرم ہیں، انہیں واپس بھجوایا جائے، نواز شریف کی ضمانت کی مدت ختم ہو چکی ہے، وزارت خارجہ نے خط برطانوی حکومت کو لکھا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سزا یافتہ مجرم کو واپس بھجوایا جائے تا کہ وہ پاکستان آ کر اپنی سزا مکمل کریں، چار ہفتوں کی ضمانت کا وقت ختم ہو چکا ہے

دوسری جانب مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی ضمانت کے حوالہ سے دوبارہ عدالت سے رجوع کریں گے

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

واضح رہے کہ پنجاب حکومت میں نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی ہے

خیال رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج کے سلسلہ میں 20 نومبر سے لندن میں موجود ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق نوازشریف کے دل کوخون پہنچانے والی شریان سکڑ گئی ہے ، خون کی روانی کو برقراررکھنےکیلئے’’کورنری انٹروینشن‘‘ کی ضرورت ہے اور اگر علاج کامیاب نہ ہوا تو مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر کا بائی پاس کیا جائے گا۔

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف  8 ہفتوں کے لیے دی گئی ضمانت ختم ہو چکی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 8ہفتوں کیلئے نوازشریف کی ضمانت منظور کی تھی،عدالت نے ضمانت میں توسیع کیلئے پنجاب حکومت سےرجوع کرنےکاحکم دیاتھا

بانی متحدہ کی پاکستان اوربیرون ملک جائیدادیں ضبط کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا.‏ایف آئی اے نے بانی متحدہ کی جائیداد ضبطگی کے لیے انسداددہشت گردی عدالت سےرجوع کرلیا،‏ایف آئی اے پروسیکیوٹر خواجہ امتیاز احمد نے درخواست دائرکردی

عدالت میں دائر درخواست میں ‏بانی متحدہ،افتخارحسین،محمدانور،کاشف خان،کامران کی جائیدادیں ضبط کرنے کی استدعا کی گئی ہے، ایف آئی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ‏ملزمان کوعدالت عمران فاروق قتل کیس میں اشتہاری قراردےچکی ہے، ‏چاروں ملزمان جان بوجھ کرروپوش ہوئے،‏چاروں ملزمان کی جائیدادیں بحق سرکارضبط کی جائیں

واضح رہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا،تفصیلی فیصلے میں عدالت نے کہا کہ ثابت ہواعمران فاروق کوقتل کرنے کاحکم متحدہ بانی نے دیا، 39 صفحات پرمشتمل تفصیلی فیصلے میں عمران فاروق قتل کیس کی وجوہات جاری کی گئی ہیں۔

تفصیلی فیصلے میں عدالت نے کہاکہ ایم کیوایم لندن کے 2سینئررہنماﺅں نے یہ حکم پاکستان پہنچایا،معظم علی نے نائن زیرو سے قتل کیلئے لڑکوں کاانتخاب کیا،عمران فاروق کے قتل کیلئے محسن علی اورکاشف کامران کوچنا گیا،محسن اورکاشف کو برطانیہ لےجاکرقتل کیلئے بھرپورمدد کی گئی

 

Leave a reply