وزیر اعظم تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینےدیا مر بھاشا ڈیم پہنچ گئے

0
48

وزیر اعظم تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینےدیا مر بھاشا ڈیم پہنچ گئے

باغی ٹی وی : وزیر اعظم عمران خان دیا مر بھاشا ڈیم کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے پہنچ گئے، چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ بھی ہمراہ ہیں۔ عمران خان کو پراجیکٹ کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان کو دیا مر بھاشا ڈیم منصوبے اور پانی کی افادیت کے بارے بنائی گئی خصوصی ڈاکیو منٹری بھی دکھائی جائے گی۔ میگا منصوبے سے ساڑھے چار ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی جبکہ 81 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا۔
ترجمان کے مطابق دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ اپنی تعمیر کے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، گزشتہ ایک سال کے دوران دو بڑے ڈیمز مہمند اور دیا مر بھاشا پر کام شروع کیا جاچکا ہے۔ دیامر بھاشا ڈیم پاکستان کی واٹر، فوڈ اور انرجی سیکیورٹی کیلئے نہایت اہم منصوبہ ہے، دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ سال 2028-29 میں مکمل ہوگا۔

ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 81 لاکھ ایکڑ فٹ پانی کے ذخیرے سے 12 لاکھ 30 ہزار ایکڑ اضافی زمین سیراب ہو سکی گی۔ دیامر بھاشا ڈیم کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ساڑھے چار ہزار میگاواٹ ہے۔ منصوبہ نیشنل گرڈ کو ہر سال 18 ارب یونٹ پن بجلی فراہم کرے گا

بھارتی آبی جارحیت،پاکستان کا پانی روکنے کے منصوبہ کی دی مودی سرکار نے منظوری

دیامر بھاشا ڈیم منصوبے سے دشمن کو تکلیف ہو رہی ہے،فیصل واوڈا

ڈیم مخالف ٹرینڈ ، بھارتی عزائم کا ٹرینڈ ہے ، بھارتی پراپیگنڈہ چند شرپسند عناصرپھیلا رہے ہیں‌، جویریہ صدیقی

‏دیامیر بھاشا ڈیم کو میں نے ایٹمی پروگرام جتنا اہم منصوبہ قرار دیا اور محنت کر کے سی پیک میں شامل کروایا ، احسن اقبال

ڈیموں کے مخالفین پاکستان کے دشمن ہیں: سابق چیئرمین واپڈا انجینئر شمس الملک

ڈیم مخالف مہم بے نقاب ، ہم نے مقامی لوگوں کو ڈیم کے خلاف بھڑکایا، بھارتی جنرل کا اعتراف

Leave a reply