اپوزیشن نیب میں کوئی تر میم لانا چاہتی ہے تو پارلیمنٹ میں لیکر آئے،گورنر پنجاب

 

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام ملک میں جمہوریت کے تسلسل اور شفافیت کی حامی ہیں، سیاسی مخالفین جتنی مر ضی اے پی سیز کریں حکومت کو اس سے کوئی خطرہ نہیں۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے تحریک انصاف کے مرکزی رکن عمر ڈار اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا عوام اپوزیشن کی حکومت مخالف کسی مہم کا حصہ نہیں بنیں گے، عوام نے تحریک انصاف کو حکومت کیلئے 5 سال کا مینڈیٹ دیا ہے، اپوزیشن نیب میں کوئی تر میم لانا چاہتی ہے تو پارلیمنٹ میں لیکر آئے۔

گورنر پنجاب چودھری سرور کا مزید کہنا تھا حکومت اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کر کے مضبوط بنا رہی ہے، کرپشن کا خاتمہ اور بلاتفریق شفاف احتساب ملک و قوم کی ضرورت ہے، اپوزیشن کو پار لیمنٹ کے اندر باہر اپنا مثبت جمہوری کردار ادا کر نا چاہیے۔

گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں، چیلنجز بہت زیادہ ہیں۔ انسانی جانیں قیمتی ہیں عوام سے درخواست ہے کہ احتیاط کریں۔ کورونا سے بچاؤ اور آگہی کیلئے علماء کرام بھی اپنا کردار ادا کریں۔ مشکل وقت میں حکومت عوام کو ریلیف دینے میں کوشاں ہے۔ ملک اور معیشت مضبوط ہو گئی تو ہم سب مضبوط ہوں گے

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے کتنے نکات پر عمل کر لیا، حماد اظہر نے بجٹ تقریر میں بتا دیا

وفاقی بجٹ میں پی ٹی وی کی بھی سن لی گئی،کیمروں اور آلات میں جدت لانے کیلئے بڑی رقم مختص

بجٹ میں بڑے رہائشی گھروں پر فی کنال ٹیکس عائد کرنے کی تجویز،فارم ہاؤسز پر بھی ہو گیا ٹیکس

وفاقی بجٹ، سگریٹ، انرجی ڈرنکس مہنگے، سیمنٹ، موبائل فون سستے

آئی ایم ایف اپنے قرضوں کا سود وصول کرنے کیلئے اپنی مرضی کا بجٹ بنوارہا ہے،سراج الحق

کرونا کا یہ حال ہے کہ مجھے اس کاغذ اور میز سے ڈر لگ رہا ہے، رکن قومی اسمبلی کا ایوان میں اظہار خیال

قومی اسمبلی بجٹ سیشن،لیکن وزراء غائب، خواجہ آصف کی نشاندہی پر ڈپٹی سپیکر نے دیا جواب

شریف خاندان مری میں صرف عیاشیاں کرنے ہی آتا تھا،عابدہ راجہ نے لگائے ایوان میں سنگین الزام

اپوزیشن سن لے،وفاق کے بعد پنجاب کا بجٹ بھی منظور ہو گا،فیاض الحسن چوہان

آج ثابت ہوگیا کہ عمران خان کو ایوان کا اعتماد کل بھی حاصل تھا اور آج بھی ہے،قریشی

‏آج بلاول اورانکل شہبازشریف کو منہ کی کھانا پڑی، پارلیمان میں حکومت کی واضح برتری۔ کوئی شرم کوئی حیا افواہ سازی پر۔ شہباز گل

بجٹ منظوری حکومت نہیں بلکہ کس کی کامیابی؟ سراج الحق نے بڑا دعویٰ کر دیا

گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو کرونا کیساتھ ساتھ معاشی مسائل سے بچانے کیلئے متوازن حکمت عملی پر کاربند ہیں، کورونا کیخلاف جنگ میں این سی او سی قومی کاوشوں کو مربوط بنانے کا مرکز ہے . کورونا پھیلنے سے روکنے کیلئے حکومت کیساتھ عوام کو بھی ذمہ داری پوری کر نا ہوگی

پنجاب اسمبلی کا اجلاس پرائیویٹ ہوٹل میں کرانے کیخلاف درخواست پر گورنر پنجاب کے سیکرٹری کو نوٹس جاری

Comments are closed.