کورونا وائرس کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی نے انتظامات میں مزید سختی کردی

0
39

کورونا وائرس کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی نے انتظامات میں مزید سختی کردی

باغی ٹی وی : کورونا وائرس کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے ) نے انتطامات مزید سخت کرتے ہوئے نئی سفری پالیسی جاری کر دی۔

سی اے اے اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس کے باعث سی اے اے کی نئی سفری پالیسی کی مدت میں 31 اگست تک توسیع کر دی گئی ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ مسافروں کو بٹھانے سے قبل جہاز میں جراثیم کش اسپرے کیا جائے گا جب کہ جہاں ممکن ہو ایک سیٹ چھوڑ کر بورڈنگ پاس جاری کیا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ دوران پرواز سیٹ بدلنے پر پابندی اور تمام مسافروں کا ماسک پہننا لازم ہوگا، ساتھ ہی ہر مسافر کا ڈیڑھ گھنٹے بعد درجہ حرارت چیک کرنا بھی لازم قرار دیا گیا ہے۔

اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

اعلامیے کے مطابق مسافروں کا درجہ حرارت زیادہ ہونے پر کورونا ٹیسٹ ہیلتھ حکام کی مرضی سے مشروط ہے جب کہ کورونا علامات ظاہر ہونے پر قرنطینہ کے لیے مسافر خود اخراجات برداشت کریں گے.
اعلامیے میں جہاز کے کپتان کی کورونا حفاظتی انتظامات پر تسلی اور ڈومیسٹک پروازوں کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد سے متعلق ائیر لائن اور سی اے اے حکام کے دستخط لازم قرار دیے گئے ہیں۔

سی اے اے نے جہاز کے عملے کے لیے دوران پرواز حفاظتی سوٹ سمیت تمام انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے۔اس کے علاوہ ڈھائی گھنٹے سے کم دورانیہ کی پروازوں کے مسافروں کو کھانا فراہم کرنے پر پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔

Leave a reply