مسجد وزیر خان میں عکس بندی کے معاملے میں گلوکاربلال سعید، صبا قمر اور محکمہ اوقاف کے افسروں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت میں 12 اگست تک رپورٹ طلب کرلی گئی ہے-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج عتیق الرحمن نے سردار فرحت منظور خان چانڈیو ایڈووکیٹ کی طرف سے درج کروائے گئے مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی اور ایس ایچ او ا کبری گیٹ کو نوٹس جاری کر کے 12 اگست کو رپورٹ طلب کر لی ہے-

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر نے مسجد میں گانے کی عکس بندی کرکے تقدس پامال کیا ہے درخواست گزار نے عدالت سے صبا قمر، بلال سعید، لائن پروڈیوسر احمد وقاص اور محکمہ اوقاف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی ہے-

یاد رہے کہ اس سے قبل مسجد کا تقدس پامال کرنے پر اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف 9 اگست کو تھانہ مزنگ میں ذاتی مدعیت میں مقدمہ درج کروانے کے لیے درخواست جمع کروا ئی گئی تھی-

لاہور کے ایک مقامی وکیل نے تھانہ مزنگ میں اداکارہ صبا قمر اوربلال سعید کے خلاف مسجد کی توہین پرمقدمہ کی درخواست دیتےہوئے کہا تھا کہ مذکورہ اداکاراوں نے مسجد کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے ایسے افعال سرانجام دئیے ہیں جو کہ نہ صرف خلاف اسلام ہیں بلکہ یہ ایک بہت بڑا جرم بھی ہے-

لاہور کے مقامی وکیل علی اکبرملک نے تھانہ مزنگ کےایس ایچ او کودرخواست دیتے ہوئے کہا تھا کہ صبا قمر اوربلال سعید نے مسلمانوں کے ایمان مجروح کرنے کی جسارت کی ہے

علی اکبر ملک کا کہنا تھا کہ مساجد کے تقدس کو پامال ہونے سے روکنے کےلیےایسے بے دین لوگوں کے خلاف کارروائی ضروری ہے لہٰذا اداکارہ صبا قمر اوربلال سعید کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائے۔

اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف مسجد کی بیحرمتی پر تھانہ مزنگ میں مقدمہ کی درخواست دے دی گئی

صبا قمرکی مداحوں سے اپنے نام سے بنے جعلی اکاؤنٹس پر رپورٹ کرنے کی درخواست

صبا قمر اور بلال سعید کی جانب سے مانگی گئی معافی پر یاسر حسین کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

مساجد سینما نہیں ہے مساجد کا تقدس پامال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ٹویٹر…

اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف مسجد کی بیحرمتی پر تھانہ مزنگ میں مقدمہ کی…

مسجد وزیر خان کا تقدس پامال کرنے والوں کو جلد از جلد سزا دی جائے چودھری شجاعت…

مسجد وزیر خان میں ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے بلال سعید نے معافی مانگ لی

مسجد میں گانے کے شوٹ کی اجازت کے تیس ہزار روپے لیے گئے ، نوٹیفیکیشن سامنے آ گیا

قبول ہے ایک گانا تھا ان کا اصل نکاح نہیں تھا کہ انہوں نے ایک مشہور مسجد کے مذہبی…

مسجد میں گانے کی شوٹنگ پر صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،…

صبا قمر کی مسجد وزیرخان میں ڈانس کی ویڈیو وائرل

مہوش حیات کی مداحوں سے جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی رپورٹ کرنے کی اپیل

Shares: