منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر رہا ہونے والی پاکستان کی سُپر ماڈل ایان علی نے 5 سال بعد اپنا پہلا البم ’نتھنگ لائک ایوری تھنگ‘ کی آڈیو ریلیز کرنے کے بعد اب ایک گانے کی ویڈیو بھی ریلیز کردی ہے-
باغی ٹی وی : گزشتہ ماہ ایان علی نے اپنی ٹوئٹ اور انسٹاگرام پوسٹ میں لگژری گاڑیوں کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے البم کی ریلیز کے حوالے سے بتایا تھا کہ اب وقت آگیا ہے اور اپنے پسندیدہ پرانی لیمبوروگھینی میں اپنے اگلے 7 گانے سنوں۔ میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہوں کہ وہ بہت اچھے لگیں۔
ایان علی نے لکھا تھا کہ وہ گذشتہ 5 سالوں سے ان گانوں کے لئے سخت محنت کر رہی تھیں جن سے اب ہر کوئی لطف اٹھا سکتا ہے-
https://www.instagram.com/p/CDa9KuZpOdx/?utm_source=ig_embed
تاہم رواں ماہ 3 اگست کو ایان علی نے اپنی پہلی میوزک البم کے گانے ریلیز کردیے تھے ایان علی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنا البم ریلیز ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ دوستوں میں نے 5 سال قبل جس البم پر کام شروع کیا تھا بالآخر اسے ریلیز کردیا ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ ان کے البم کی آفیشل اینی میٹڈ ویڈیو اور آفیشل میوزک بہت جلد ریلیز کیا جائے گا۔
تاہم اپنی میوزک البم کی آڈیو جاری کرنے کے بعد اب ایان علی نے اپنی البم کے 2 گانوں کی ویڈیو بھی ریلیز کردی ہے۔
چند روز قبل انہوں نے انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں بتایا تھا کہ ان کے ڈیبیو البم ‘نتھنگ لائیک ایوری تھنگ’ کی آفیشل لیریکل ویڈیوز جاری کی جائیں گی۔
https://www.instagram.com/p/CDoULVapsix/?utm_source=ig_embed
تاہم گلوکارہ و ماڈل نے دو روز قبل اپنے گانے بی مائی فرینڈ کی ویڈیو ریلیز کی تھی جسےمداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا ہے-
اس کے بعد گزشتہ روز ایان علی نے اپنی البم کے ایک اور گانے اپ اینڈ ڈاؤن کی ویڈیو بھی جاری کردی ہے اور جلد ہی ان کے دیگر گانوں کی ویڈیوز بھی جاری کی جائیں گی۔
"Up and Down" (Official Lyric Video) Releasing now on Youtube
Link: https://t.co/XQQkuWo7fM
Stay Tuned for more!— Ayyan (@AYYANWORLD) August 12, 2020
واضح رہے کہ ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 5 لاکھ سے زائد ڈالرز دبئی اسمگل کرتےہوئے گرفتار کیاگیا تھا بعد ازاں عدالت نے انہیں ضمانت پر رہاکیا جس کے بعد وہ بیرون ملک چلی گئیں 2 سال تک ایان علی عدالت میں پیش ہوتی رہیں تاہم 2017 میں بیرون ملک جانے کے بعد سے وہ عدالت کی سماعتوں میں غیر حاضر رہیں جس کے باعث انہیں کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے اور ان کا اپارٹمنٹ بھی ضبط کیا جا چکا ہے-