باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے یوم آزادی پر دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر آج دنیا بھر میں مقیم کشمیری بھارت کے خلاف مظاہرے اور ریلیاں نکالیں گے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کے اعلان کے بعد بھارتی انتظامیہ نےغیر اعلانیہ کرفیو نافذ کر دیا۔

بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے آج بھارت کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں یوم جمہوریہ منانے کا حق نہیں رکھتا۔

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے متوقع احتجاج کو روکنے کے لیے حفاظت کے نام پر انتہائی سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے ہیں۔ سری نگر سمیت دیگر تمام شہروں و علاقوں میں فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے،بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر وادی بھر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ کسی بھی امکانی گڑبڑی سے نمٹنے کے لیے فورسز کی بھاری تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جبکہ اہم اور حساس مقامات پر سکیورٹی اہلکاروں کو متحرک کر دیا گیا ہے۔

خفیہ اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ 15 اگست کی تقریبات کے دوران عسکریت پسند حملہ کر سکتے ہیں۔ تاہم اس کے پیش نظر شیرِ کشمیر اسٹیڈیم سونہ وار کو فوجی چھانی میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں یومِ آزادی کی سب سے بڑی تقریب منعقد ہونے والی ہے۔ اسٹیڈیم کے آس پاس فورسز کا سخت بندوبست کیا گیا ہے۔ایس کے اسٹیڈیم جانے والے راستوں کو سیل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمروں کے علاوہ اسٹیڈیم میں ڈرون سے بھی نظر رکھی جارہی ہے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق جگہ جگہ پر بندشیں کھڑی کر کے نہ صرف گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی ہے بلکہ راہگیروں کو بھی مکمل تلاشی سے گزرنا پڑتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سخت سکیورٹی کے درمیان وادی کے تمام اضلاع میں فل ڈریس ریہرسل تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہفتہ کو بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر مکمل ہڑتال کریں۔بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں کی تعیناتی کے باوجود لوگوں سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں پاکستانی جھنڈے لہرائے ۔

پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان

کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے جدید جنگی ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کاٹنے کی تقریب

پاکستان بحریہ کا یوم آزادی پرخصوصی نغمہ ”پرچم پاکستان کا” ٹیزر جاری

یوم آزادی، ملک بھر میں تقریبات کا آغاز، مزار قائد، اقبال پر گارڈز کی تبدیلی،صوبوں میں توپوں کی سلامی

پاک بحریہ میں یوم آزادی کی تقریب،اکیس توپوں کی سلامی دی گئی

یوم آزادی، موٹروے پولیس کا قومی شاہرات پر فلیگ مارچ

یوم آزادی پاکستان پر وزیراعظم نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق وارثین شہداجموں و کشمیر اور تحریک آزادی جموں و کشمیر کی طرف سے پورے علاقے میں جاری کئے گئے سینکڑوں پوسٹروںمیں کشمیری عوام سے پاکستان کے یوم آزادی کو ‘جشن آزادی’ کے طور پر منانے اور بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی اپیل کی گئی تھی

Shares: