باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کی صحتیابی کی تصویر پر لوگوں کو تکلیف ہوئی

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو جب تک میڈیکل بورڈ صحتیابی کا سرٹیفکیٹ نہیں دیتے وہ نہیں آسکتے،نوازشریف کے بچے پاکستان آکر ہی کاروبار کرنے کے خواہاں تھے نوازشریف کو جلا وطن کردینے کے بعد ان پر دروازے بند کردیئے گئے،مریم نواز کو اگر پاکستان میں سیاسیت کی خواہش ہے تو وہ یہاں جیل کا سامنا بھی کررہی ہیں،

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کےنعرے کا مقصد یہ نہیں کہ ووٹ ن لیگ کو ہی دو،ووٹ کوعزت دو کے نعرے کا مطلب مینڈیٹ کا احترام کیاجائے،مولانافضل الرحمان نے خود نوازشریف کے ساتھ رابطہ کیاتھا ،مولانافضل الرحمان نے نوازشریف سے بعض معاملات پر تحفظات کا اظہارکیا،مسلم لیگ نے بعض معاملات پر مولانافضل الرحمان کو اعتماد میں نہیں لیا جس کو ہم نے تسلیم کیا، نوازشریف ٹیلی فون کے ذریعے پارٹی رہنماوَں سے رابطوں میں رہتے ہیں،

نواز شریف لندن میں علاج کے لئے گئے تھے کرونا وائرس کے آنے کے بعد نواز شریف کے علاج بارے ذاتی معالج بھی خاموش ہیں نواز شریف کے پلیٹ لٹس کے اتار چڑھاؤ بارے کوئی خبر نہیں دی جا رہی.اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف، فیملی ممبران اور ڈاکٹر عدنان بھی میاں نواز شریف کی صحت بارے خاموش ہیں،میاں نواز شریف کی صحت بارے معلومات کے لئے رابطہ کیا تو جواب نہیں دیا جا رہا

شہباز شریف بھی نواز شریف کے ہمراہ لندن گئے تھے لیکن وہ کرونا کے پھیلاؤ کے بعد واپس آچکے ہیں، شہباز شریف کرونا کے حوالہ سے حکومت پر روزانہ تنقید تو کر رہے ہیں لیکن نواز شریف کی صحت بارے وہ بھی خاموش ہیں، مریم نواز نے بھی لندن جانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن حکومت نے جانے کی اجازت نہیں دی، مریم نواز نے بھی والد کی صحت بارے ابھی تک کوئی ٹویٹ نہیں کی.

دوسری جانب وفاقی حکومت نے نواز شریف کی واپسی کے لئے برطانوی حکومت کو خط لکھ دیا ہے، نواز شریف کی واپسی کے لئے خط پنجاب حکومت کی سفارش پر لکھا گیا ہے.

خط میں کہا گیا کہ نواز شریف سزا یافتہ مجرم ہیں، انہیں واپس بھجوایا جائے، نواز شریف کی ضمانت کی مدت ختم ہو چکی ہے، وزارت خارجہ نے خط برطانوی حکومت کو لکھا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سزا یافتہ مجرم کو واپس بھجوایا جائے تا کہ وہ پاکستان آ کر اپنی سزا مکمل کریں، چار ہفتوں کی ضمانت کا وقت ختم ہو چکا ہے

دوسری جانب مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی ضمانت کے حوالہ سے دوبارہ عدالت سے رجوع کریں گے

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

واضح رہے کہ پنجاب حکومت میں نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی ہے

خیال رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج کے سلسلہ میں 20 نومبر سے لندن میں موجود ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق نوازشریف کے دل کوخون پہنچانے والی شریان سکڑ گئی ہے ، خون کی روانی کو برقراررکھنےکیلئے’’کورنری انٹروینشن‘‘ کی ضرورت ہے اور اگر علاج کامیاب نہ ہوا تو مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر کا بائی پاس کیا جائے گا۔

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف  8 ہفتوں کے لیے دی گئی ضمانت ختم ہو چکی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 8ہفتوں کیلئے نوازشریف کی ضمانت منظور کی تھی،عدالت نے ضمانت میں توسیع کیلئے پنجاب حکومت سےرجوع کرنےکاحکم دیاتھا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت پر سوال اٹھا دیئے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا بظاہر اس عدالت کے فیصلے کی حد تک ملزم اشتہاری ہو چکا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ریفرنس میں مفرور قرار دینے کیخلاف نواز شریف کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا نواز شریف کی دو اپیلیں زیر التوا ہے، 8 ہفتے کی ضمانت کا کیا سٹیٹس ہے؟ کیا نواز شریف کی وہ ضمانت ختم ہو چکی ہے۔

نمائندہ نواز شریف نے عدالت کو بتایا ضمانت قائم ہے، پنجاب حکومت کو درخواست دی تھی ابھی آرڈر کاپی موجود نہیں۔ جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے بظاہر اس عدالت کے فیصلے کی حد تک ملزم اشتہاری ہو چکا ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے دی گئی ضمانت غیر موثر ہو چکی ہے۔

Shares: