باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ 35 سال سے جن چوروں نے مُلک لوٹا ہے وہ واجب القتل ہیں

ٹیکسلا لیبر کمپلکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے 35 سال ملک لوٹا ہے ان کا احتساب ہونا چاہیے یہ لوگ واجب القتل ہیں۔مجھ پر اللہ تعالی کا کرم ہے،اسمبلی کے فلور پر کھڑے ہو کر میں نے نیب کے نوٹس کو ویلکم کیا۔ نیب میرا احتساب کرے میرے خاندان کا احتساب کرے ، 71 میں سیاست شروع کی نیب تب سے میرا احتساب کرے،

جعلی لائسنس کی وجہ سے ویتنام نے بھی پاکستانی پائلٹوں کو نوکریوں سے نکال دیا

اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ لیبر کمپلکس پراجیکٹ مئی 2006 میں شروع ہوا تھا۔ 2013 میں پانچ سو فیلٹس تیار ہو چکے تھے ۔ گزشتہ حکومت کی عدم دلچسبی کی باعث ملازمین رہائش فیلٹس سے محروم رہے۔ اشفاق سرور صاحب نے صرف تختیاں لگائی عوام کے لیے کوئی کام نہیں کیا۔ پی اے ایف دھماکہ میں شہداء کی فیملیز کو مفت فیلٹس الاٹ کیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے معاشرے میں کچھ سیاسی دہشتگرد بھی موجود ہیں سیاسی دہشتگرد پارٹی کے ایک وکیل سے اسٹے آرڈر کروا دیا ، تاخیر کے زمہ دار سیاسی دہشتگرد ہیں . ہر نیکی کے کام میں وہ رکاوٹ بنتے ہیں،

وفاقی وزیر ہوا بازی کے بیان پر تحریک انصاف کے رہنما جاوید بدر خان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ‏1985 1988 1990 1993 2002 ان تمام سالوں میں جناب خود سابقہ حکومتوں کا حصہ رہیں ہیں،‏یعنی وہ اپنے آپ کو بول رہیں ہیں کہ وہ خود چور ڈاکو ہیں اور اُن کو قتل کردیا جائے

کرپٹ ترین ٹاپ ٹین میں نواز شریف شامل،چورکوچورنہیں تو اورکیا کہیں،102 پائلٹ گراؤنڈ،54 کیخلاف ایکشن،غلام سرور

Shares: