باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہورپہنچیں گے
وزیراعظم کو موٹروے زیادتی کیس کی تحقیقات میں پیش رفت پربریفنگ دی جائیگی،وزیر اعظم عمران خان راوی ریور فرنٹ منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے،وزیر اعلی ٰ عثمان بزدار وزیر اعظم عمران خان کو مختلف امور پر بریفنگ دیں گے
پنجاب میں کرونا،تعلیمی اداروں کے کھلنے پر ایس و اپیز پر عملدرآمد پر بھی وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے، صوبائی کابینہ کی کارکردگی پر بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی
وزیراعظم عمران خان آج راوی ریور اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے فیز 1 کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھیں گے،یہ پراجیکٹ دریائے راوی کو بچانے کے ساتھ ایک بہت بڑا ہاؤسنگ منصوبہ بھی ہے اور اس سے لاہور کا زیر زمین واٹر لیول بھی بہتر ہو گا ،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور بھی راوی پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔
وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا
دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں
سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات
سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار
سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات
سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی
کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی
محمد بن سلمان کے گرد گھیرا تنگ، خوف کا شکار، سنئے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی
سعودی عرب سے بڑا فیصلہ آ گیا،اسرائیل کو 440 واٹ کا جھٹکا، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی
سعودی سفیر کی وزیر مذہبی امور سے ملاقات،عمرہ کا آغاز کب سے ہو گا؟ سفیر نے بتا دیا
وزیر اعظم عمران خان راوی پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب کے بعد گورنر ہاؤس آئیں گے اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کر یں گے۔جس میں گور نر پنجاب گورنر ہاؤس میں وزیر اعظم کو مختلف امور پر بر یفنگ دیں گےاور فلاحی تنظیموں کیساتھ ملکر کام کرنے اور یونیورسٹیز میں اصلاحات بارے بتائیں گے،
گورنر پنجاب چودھری سرور پنجاب آب پاک اتھارٹی میں اب تک ہونیوالی پیش رفت سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کر یں گے جبکہ گورنر ہاوس میں وزیر اعظم کی کچھ وفود سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔








