مسلم لیگ نون کے پارلیمنٹیرینز کا اجلاس شروع ہوگیا ، اجلاس کی صدارت نواز شریف کر رہے ہیں
باغی ٹی وی : مسلم لیگ نون کے پارلیمنٹیرینز کا اجلاس شروع ہوگیا ، اجلاس کی صدارت نواز شریف کر رہے ہین
اجلاس میں راجہ ظفر الحق شاہد خاقان عباسی احسن اقبال اور مریم نواز اجلاس سے خطاب کریں گے . اسی طرح اجلاس میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹ ممبران و ٹکٹ ہولڈر موجود ہیں.پارٹی قائد محمد نواز شریف اجلاس سے اہم پالیسی خطاب کریں گے ،پاکستان مسلم لیگ (ن) ووٹ اور روٹی چور حکمرانوں سے عوام کی نجات کے عملی اقدامات آج طے کرے گی ،آج کا اجلاس پی ڈی ایم کا نقطہ آغاز اور ووٹ چوروں کے کاؤنٹ ڈاؤن کی شروعات ہے ،گوجرانولہ سمیت ملک بھر میں عوامی اجتماعات، احتجاج اور مظاہروں کی لائن آف ایکشن آج تیار ہوگی
نواز شریف کا پارلیمنٹیرینز اور ٹکٹ ہولڈر ز سے خطاب pic.twitter.com/DImi8I0X4a
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) October 8, 2020
واضحرہے کہ قبل ازیں گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔ سابق وزیراعظم کو اشتہاری قرار دینے کے لیے 3 گواہوں کی شہادتیں قلمبند کی گئیں۔قومی احتساب بیورو (نیب) حکام کی جانب سے نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ شہادتیں ریکارڈ ہو چکی ہیں، سابق وزیراعظم جان بوجھ کر مفرور اور عدالت کو مطلوب ہیں، ان کا اخبارات میں اشتہار دیا جائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی طلبی کا اشتہار جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ان کو اخبارات میں شائع کیا جائے جبکہ سابق وزیراعظم کی رہائشگاہ پر اشتہار دئیے جائیں
مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟
نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے
مریم نواز کی نئے کیس میں طلبی، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
مریم نوازجلد جیل میں ہوں گی، ن لیگ نے بھی یوٹرن لے لیا، ایسا کس نے کہا؟
مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر
مریم نواز کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا
غداری کا مقدمہ درج ہونے کے بعد ن لیگ کی وزیراعلیٰ پنجاب کو دھمکی
غداری کا مقدمہ، کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل
ن لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا
ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی
بشیر میمن کے انکشاف کے بعد عمران خان کیخلاف مقدمہ بنایا جائے،مریم اورنگزیب
شاہد خاقان عباسی کا وزیراعظم کیخلاف تھانہ شاہدرہ میں غداری کا مقدمہ درج کرانیکا اعلان
ن لیگی رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر،شبلی فراز نے مزار قائد پر کھڑے ہو کر کیا کہا؟
عدالت نے حکم دیا کہ انگریزی اور اردو اخبارات میں نواز شریف کے مطلوب ہونے کا اشتہار دیا جائے۔ جن اخبارات کی اشاعت برطانیہ سے ہوتی ہے، ان اخبارات میں بھی اسے شائع کیا جائے۔ نواز شریف کی طلبی اشتہار کا تمام خرچہ وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ اشتہار کے بعد 30 روز تک نواز شریف کو پیش ہونے کا موقع ہوگا۔ اگر وہ مقررہ عرصہ میں پیش نہ ہوئے تو اشتہاری قرار پائیں گے۔ عدالت نے حکم دیا کہ وفاقی حکومت 2 دن کے اندر اشتہار کے اخراجات عدالت میں جمع کروائے