عمران خان پرانے مستری سے ہی نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں،سراج الحق

0
67

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کی خارجہ پالیسی ناکام ہے،

سراج الحق کا کہنا تھا کہ ناکام خارجہ پالیسی کے باعث پاکستان آج تنہا ہے ،موجودہ حکومت ناکام ترین حکومت ثابت ہوئی ،ملک میں مہنگائی اوربےروزگاری بڑھ گئی ہے عمران خان نے عوام سے جھوٹے وعدے کیے،

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت میں 7 بار اضافہ ہوچکا، پہلے آٹا 35 اب 70 روپے کلو مل رہا ہے، کشمیریوں کی جدوجہد پر حکومت نے پانی پھیر دیا، عمران خان پرانے مستری سے ہی نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں

سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ملک پر مسلط نظام کی وجہ سے بائیس کروڈ عوام رو رہی ہیں،اور ریاست مدینہ کا نام لینے والے صبح وشام جھوٹ بولتے ہیں ۔جماعت اسلامی ملک میں نظام مصطفیٰ کے نفاظ کی جدوجہدکر رہی ہے،اگر کوئی پی ٹی آئی والوں سے ان کی دولت کے بارے میں پوچھتا ہے تو وہ ناراض ہوجاتے ہیں۔

جماعت اسلامی عید کے بعد حکومت کے خلاف عوامی تحریک شروع کرے گی،سراج الحق

شریف خاندان مری میں صرف عیاشیاں کرنے ہی آتا تھا،عابدہ راجہ نے لگائے ایوان میں سنگین الزام

اپوزیشن سن لے،وفاق کے بعد پنجاب کا بجٹ بھی منظور ہو گا،فیاض الحسن چوہان

آج ثابت ہوگیا کہ عمران خان کو ایوان کا اعتماد کل بھی حاصل تھا اور آج بھی ہے،قریشی

 

وزیر خارجہ اپنی وزارت کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ سامنے لے آئے

تاریخ میں پہلی بار حکومت نے اخراجات میں کمی کی،حفیظ شیخ نے بھی دو سالہ کارکردگی رپورٹ بتا دی

ہم نے ملک میں امپورٹ کو کم اور ایکسپورٹ پر زیادہ توجہ دی،حماد اظہر

دو سالہ کارکردگی بتاتے ہوئے اسد عمر نے اپوزیشن کو بری خبر سنا دی

مراد سعید نے وزارت مواصلات کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

وزارت قانون کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ جاری، کامیابیاں بتا دیں

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ کیس لڑے لڑتے لوگوں کی زندگیاں ختم ہوجاتی ہیں مگر پیشیاں ختم نہیں ہوتیں۔ہر حکومت غربت ختم کرنے اور قرضے نہ لینے کے نعرے لگا کر اقتدار میں آتی ہے مگر جب جاتی ہے تو قرضوں کے انبار لگاکر اور غربت ، مہنگائی اوربے روزگاری میں کئی گنا اضافہ کرکے جاتی ہے۔ پاکستان کی بقاءاور سا لمیت کے لیے ضروری ہے کہ اسلامی پاکستان کو از سر نو اپنی منزل قرار دیکر ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایاجائے،قرضوں او ر سود کی معیشت سے تائب ہوکر اسلام کے زکوة و عشر کے نظام معیشت کو اختیار کیا جائے اور خود انحصاری کا باعزت راستہ اختیار کیا جائے۔

قبل ازیں جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس سراج الحق کی صدارت میں منعقد ہوا،اجلاس میں ملکی صورتحال،جماعت اسلامی کی اقامت دین اور عوامی مسائل کے حل اور نظامِ کی تبدیلی کی تحریک کے اہم فیصلے کیے گئے۔ رہنما جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کے مطابق جماعت اسلامی اپوزیشن پارٹی کی حثیت سے مفادات سے بالاتر قومی کردار ادا کرے گی۔

Leave a reply