موٹروے زیادتی کیس، پولیس نے ملزم سے کیا برآمد کیا؟ تفتتشی نے عدالت میں بتا دیا

0
36

موٹروے زیادتی کیس، پولیس نے ملزم سے کیا برآمد کیا؟ تفتتشی نے عدالت میں بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے ٹی سی لاہور میں موٹروے خاتون زیادتی کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نے ملزم شفقت کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کر دی،عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ ابتک ملزم سے کیا تفتیش ہوئی ہے ؟تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم شفقت سے گاڑی کا شیشہ توڑنے والا ڈنڈا برآمد کرلیا ،ملزم سے تفتیش ابھی جاری ہے

عدالت نے ملزم شفقت کے ریمانڈ میں دس روز کی مزید توسیع کر دی

قبل ازیں موٹروے زیادتی کیس میں ملزموں کی شناخت مکمل کر لی گئی، متاثرہ خاتون نے کیمپ جیل میں ملزموں کو شناخت کرلیا، متاثرہ خاتون نے دیکھتے ہی دونوں ملزموں کو پہچان لیا، دونوں ملزموں کو سخت سیکورٹی میں خاتون کے سامنے پیش کیا گیا تھا

طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ

آبروریزی کے بڑھتے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

پنجاب پولیس کی اعلیٰ کارکردگی،موٹروے زیادتی کیس کے ملزم تیسرے روز بھی گرفتار نہ ہو سکے

موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، واحد عینی شاہد نے کیا منظر دیکھا؟ بتا دیا

واضح رہے کہ  لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔ دو افراد نے موٹر وے پہ ایک گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور ان کے بچوں کو باہر نکالا جس کے بعد انہیں قریبی جھاڑیوں میں لے جا کر خاتون کو بچوں کے سامنے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی خاتون لاہور سے گوجرانوالا جارہی تھی، کار کا پٹرول ختم ہونے کے باعث موٹروے پر گاڑی روک کر شوہر کا انتظار کر رہی تھی، پہلے خاتون نے اپنے ایک رشتے دار کو فون کیا، رشتے دار نے موٹر وے پولیس کو فون کرنے کا کہا۔

موٹروے ہیلپ لائن پر خاتون کو جواب ملا کہ گجر پورہ کی بِیٹ ابھی کسی کو الاٹ نہیں ہوئی اور موٹر وے پولیس بھی نہیں آئی۔ رشتے داروں کے پہنچنے سے پہلے ہی دو افراد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان خاتون سے ایک لاکھ روپے نقد، سونے کے زیورات اور اے ٹی ایم کارڈز بھی لے گئے

Leave a reply