مزید دیکھیں

مقبول

پنجاب کے سرکاری اسکولز میں اساتذہ کو ہفتہ کی بھی چھٹی

پنجاب کے سرکاری اسکولز میں اساتذہ کو ہفتہ کی...

تیز گام ایکسپریس روہڑی اسٹیشن پر حادثے کا شکار

روہڑی: کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس...

درخت لگائیں، آنے والی نسلوں کو بچائیں

درخت لگائیں، آنے والی نسلوں کو بچائیں تحریر:ملک ظفراقبال درخت لگانا صدقہ...

چیف آف دی نیول اسٹاف کا کوسٹل ایریاز میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

چیف آف دی نیول اسٹاف کا کوسٹل ایریاز میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے تربت، گوادر اور اورماڑہ میں پاک بحریہ کے یونٹس اورتنصیبات کا دورہ کیااور آپریشنل سرگرمیوں اور حربی تیاری کا جائزہ لیا۔

تربت میں واقع نیول ائیر اسٹیشن پی این ایس صدیق آمد پر کمانڈر پاکستان فلیٹ رئیر ایڈمرل نوید اشرف نے نیول چیف کا استقبال کیا۔امیر البحر کو نیول ائیر آرم آپریشنز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس کے بعد انہوں نے افسروں اور جوانوں کے ساتھ وقت گزارا۔بعد ازاں چیف آف دی نیول اسٹاف نے گوادر کا دورہ کیا جہاں انہیں پاک بحریہ کی جانب سے گوادر پورٹ اور چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری کی میری ٹائم سیکیورٹی کے لئے تشکیل دی جانے والی میری ٹائم سیکیورٹی ٹاسک فورس 88- اور کوسٹل سیکیورٹی اینڈ ہاربر ڈیفنس فورس کے جاری آپریشنزکے حوالے سے تفصیلات بتائی گئیں۔ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے جناح نیول بیس اور کیڈٹ کالج اورماڑہ کا دورہ بھی کیا جہاں ان کا استقبال کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے کیا۔

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان

کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے جدید جنگی ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کاٹنے کی تقریب

پاکستان بحریہ کا یوم آزادی پرخصوصی نغمہ ”پرچم پاکستان کا” ٹیزر جاری

یوم آزادی، ملک بھر میں تقریبات کا آغاز، مزار قائد، اقبال پر گارڈز کی تبدیلی،صوبوں میں توپوں کی سلامی

پاک بحریہ میں یوم آزادی کی تقریب،اکیس توپوں کی سلامی دی گئی

پاک بحریہ کے آفیسرز اور سی پی اوز،سیلرز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب

اس موقع پر بات کرتے ہوئے نیول چیف نے پوری ساحلی پٹی کی میری ٹائم سیکیورٹی کی عمومی اہمیت بالخصوص سی پیک کے تناظر میں اس اہمیت میں ہونے والے مزید اضافے کو اجاگر کیا ۔چیف آف دی نیول اسٹاف نے سی پیک سے متعلقہ پراجیکٹس کے فوائد اور ان کے میری ٹائم سیکیورٹی سے گہرے تعلق پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آئندہ سالوں میں پاک بحریہ کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہو گا۔ انہوں نے ملکی بحری سرحدوں کی حفاظت پر تعینات اہلکاروں کے جذبے، بے لوث لگن اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ ملکی بحری حدود اور میری ٹائم مفادات کادفاع ہر قیمت پر یقینی بنائے گی ۔

بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک بحریہ ہمہ وقت تیار ،نیول چیف کا دبنگ اعلان

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan