مودی کے خلاف تیج بہادر کی درخواست، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

0
47

مودی کے خلاف تیج بہادر کی درخواست، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے نریندر مودی کے وارانسی میں 2019 کے انتخابات کو چیلنج کرنے والی درخواست کو خارج کردیا ہے

بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مودی کے انتخاب کو چیلنج کرنے والے بارڈر سیکیورٹی فورسیز کے سابق جوان تیج بہادر کی درخواست خارج کردی۔ عدالت عظمی نے گزشتہ بدھ کو اس معاملے میں فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو آج سنایا گیا ہے

گذشتہ سماعت پر درخواست گزار تیج بہادر کے وکیل پردیپ یادو کی طرف سے سماعت ملتوی کرنے کے لئے کافی زور لگایا تھا، لیکن عدالت عظمیٰ نے ایسا کرنے سے انکار کردیا تھا

بھارتی سپریم کورٹ کے جسٹس بوبڈے نے کہا تھا کہ سماعت بار بار موخر نہیں کی جاسکتی۔ یہ مقدمہ ایک طویل عرصے سے جاری ہے اور چار بار تو وہ ہی سن چکے ہیں- چیف جسٹس نے تیج بہادر کے سماعت ملتوی کرنے کے مطالبے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کئی بار سماعت ملتوی کراچکے ہیں۔ آپ عدالت کی توہین کررہے ہیں۔” چیف جسٹس نے درخواست گزار کو سر زنش کرتے ہوئے کہا تھا،ہم آپ کی بات صرف اس لئے سن رہے ہیں کہ یہ وزیر اعظم سے متعلق معاملہ ہے۔

لداخ میں چین کے ہاتھوں شرمناک شکست پر جنرل بخشی نے ایک سائیڈ کی مونچھیں کٹوا دیں

"پلیز گو بیک چائنہ” بھارتی فوج کے ترلے، بینر اٹھا لیے

جنگ کی تیاری کرو، چینی صدر کا فوج کو حکم

چائنہ نے لداخ کے قریب اپنے ایئر بیس کو مزید پھیلانا شروع کر دیا،جنگی طیارے بھی پہنچا دیئے

لداخ پر پنگے بازی پر چائنہ نے بھارتی فوج کو رگڑ دیا مگر کشمیر پر ہم احتجاج سے آگے نہ بڑھ سکے

مودی سرکار کے عزائم پڑوسی ممالک کیلئے خطرہ بن چکے،وزیراعظم عمران خان

چین نے دیا بھارت کو ایک بار پھر بڑا جھٹکا،لداخ کے بعد ارونا چل پردیش پر بھی اپنا دعویٰ کر دیا

درخواست گزار کے وکیل نے مودی کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل سے وکالت نامہ دینے کا مطالبہ کیا تھا اور نوٹس جاری کرنے کو کہا تھا۔ مودی کی جانب سے پیش ہوئے سینئر وکیل ہریش سالوے نے کہا تھا کہ درخواست گزار نے دو کاغذات نامزدگی داخل کیے تھے، ایک آزاد کے طور پر اور ایک سماج وادی پارٹی کے امیدوار کے طور پر۔ ایک نامزدگی میں کہا گیا ہے کہ اسے ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے اور ایک میں ایسا کچھ نہیں کہا گیا تھا- بعد میں عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا

واضح رہے کہ بارڈر سکیورٹی فورس کے سابق فوجی تیج بہادر یادو نے الہ آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت عظمی میں درخواست دائر کی تھی جس میں ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا گیا تھا کہ تیج بہادر نہ تو وارانسی میں ووٹر ہے اور نہ ہی وزیر اعظم مودی کے خلاف امیدوار ۔ اس بنیاد پران کی انتخابی درخواست دائر کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

تیج بہادر نے مودی کے مقابلے میں بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے وارانسی سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جو الیکشن کمیشن نے مسترد کر دئیے تھے

Leave a reply