آصفہ بھٹوکراچی سے ملتان روانہ، کون ہے ہمراہ؟

0
68

آصفہ بھٹوکراچی سے ملتان روانہ، کون ہے ہمراہ؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری کراچی سے ملتان روانہ ہو گئی ہیں

آصفہ بھٹو زرداری کا چارٹرطیارہ ملتان کے لیے کراچی ایرپورٹ کے وی آئی پی ٹرمینل سے روانہ ہوا پے.ایم این اے شگفتہ۔جمانی، سینیٹر قرة العین مری، جنید، کرنل بابر سمیت دیگر 4 سیکورٹی اسٹاف ہمراہ ہیں

پاکستان پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر آج بتاریخ 30 نومبر بروز پیر بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی سربراہی میں گیلانی ہاؤس ملتان سے ریلی نکلے گی، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی بھی ہمراہ ہوں گے۔آصفہ بھٹو زرداری ملتان میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے جلسے میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی نمائندگی کریں گی اور شرکاء سے خطاب بھی کریں گی۔

کورونا میں مبتلا بلاول بھٹو زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کریں گے جب کہ مریم نواز آج لاہور سے ملتان روانہ ہو چکی ہیں وہ بھی جلسے میں شرکت کریں گی۔

اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد پی ڈی ایم آج پنجاب کے شہر ملتان میں طاقت کا مظاہرہ کرے گا ,ملتان میں پی ڈی ایم کی جانب سے قافلوں کی آمد کا شیڈول طے پاگیا ہے، بمولانا فضل الرحمان بھی جامعہ قاسم العلوم سے 11 بجے روانہ ہونگے۔ مریم نواز ملتان 9 نمبر چونگی پر 11 بجے پہنچیں گی۔

ملتان میں سیاسی پارہ گزشتہ3 دن سے مسلسل بڑھ رہا ہے اورعلی قاسم گیلانی سمیت درجنوں کارکن گرفتار ہیں۔ ابھی تک قاسم باغ میں اسٹیج نہیں لگ سکا اور نہ ہی کرسیاں پہنچ سکیں۔ اسٹیڈیم سے پی ڈی ایم جماعتوں کے جھنڈے اور بینرز بھی اتار دئیے گئے

مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم

ملتان میں پی ڈی ایم رہنماؤں پر مقدمے، بلاول کے ترجمان برس پڑے

ملتان ،حالات کشیدہ، کینٹینر لگ گئے، اپوزیشن کا ہر حال میں جلسہ کرنیکا اعلان

بطور جانشین مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں،بلاول

دوسری جانب انتظامیہ نے بھی کمر کس لی، جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں، کنٹینر لگا کر راستے بلاک کر دئیے گئے۔ ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ روکنے کیلئے پولیس کی جانب سے کئی شہروں میں پکڑ دھکڑ کی گئی۔ پولیس نے ملتان گھنٹہ گھر چوک میں نواز لیگ کی ریلی نکالنے کی کوشش ناکام بنا دی، گھنٹہ گھر کو چاروں طرف سے سیل کر دیا گیا

مریم نواز ملتان کیلئے روانہ،کہا جلسہ ہونے سے پہلے سے ہی کامیاب ہوگیا

Leave a reply