مریم نواز کے قافلے میں حادثہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے قافلے میں حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے قافلے کی گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئیں،مریم نواز کی گاڑی سے آگے لیگی رکن اسمبلی مرزا جاوید کی گاڑی کا ٹائر اچانک پھٹ گیا جس سے پیچھے آنے والی گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے بال بال بچیں۔ قافلے کے تمام افراد محفوظ رہے۔
مریم نواز کے قافلے کی گاڑیاں اپس میں ٹکرانے سے بچ گئی
مریم نواز کی گاڑی سے اگے لیگی ایم پی اے مرزا جاوید کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا
تمام افراد اور قافلے کے افراد شکر الحداللہ محفوظ رہے@MaryamNSharif @Atifrauf79— IshtiaQ shah میانوالی🐅 (@IshtiaqshahPMLN) November 30, 2020
مریم نواز کی گاڑی کو کارکنان نے گھیر رکھا ہے، سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،مریم نواز کا مختلف مقامات پر بھرپور استقبال کیا گیا،مریم نواز لاہور سے ملتان کے لئے براستہ موٹروے نکلیں جہاں وہ پی ڈی ایم کے جلسہ سے خطاب کریں گی
مریم نواز کا ملتان پہنچنے پر شاندار استقبال۔
تیری آواز میری آواز مریم نواز مریم نواز۔❤@MaryamNSharif pic.twitter.com/LH8CC3s64Z— سید عاقب علی شاہ (@IAMAqibShah) November 30, 2020
مریم نواز کے ملتان جانے والے قافلے میں اراکین اسمبلی کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جبکہ ن لیگ کے کچھ مرکزی رہنما پہلے ہی ملتان پہنچ چکے تھے جنہوں نے مریم نواز کا استقبال کیا،ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ، عظمیٰ بخاری و دیگر مریم نواز کے استقبال کے لئے موجود تھے.
مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں
مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟
کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا
مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا
پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج
پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم
ملتان میں پی ڈی ایم رہنماؤں پر مقدمے، بلاول کے ترجمان برس پڑے
ملتان ،حالات کشیدہ، کینٹینر لگ گئے، اپوزیشن کا ہر حال میں جلسہ کرنیکا اعلان
بطور جانشین مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں،بلاول
مریم نواز ملتان کیلئے روانہ،کہا جلسہ ہونے سے پہلے سے ہی کامیاب ہوگیا
آصفہ بھٹوکراچی سے ملتان روانہ، کون ہے ہمراہ؟
آصفہ بھٹو مریم نواز پر پہلے روز ہی بازی لے گئی
پی ڈی ایم وائرس کا بھی مقابلہ کریں گے،مریم نواز کی سیاست بارے فردوس عاشق کا بڑا دعویٰ
علی قاسم گیلانی کی درخواست ضمانت پرعدالت نے فیصلہ سنا دیا
لاہور سے ملتان روانگی کے وقت مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس طرح انہوں نے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا اور کارکنان کو گرفتار کیا وہ سب کے سامنے ہے جلسہ اب چاہے ملتان سٹیڈیم میں ہو یا کسی سڑک پر جلسہ تو ہوگا یہ جلسہ ہونے سے پہلے سے ہی کامیاب ہوگیا ہے
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو اپنا خاتمہ نظر آ رہا ہے جب ملک پر مشکل آئیگی پھر بیٹیاں گھروں سے نکلتی ہیں آج آصفہ بھٹو اور میں گھر سے نکل رہی ہوں لوگ گھروں سے نکلیں اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں ،ملتان کے باسیوں سے گزارش ہے کہ باہر آئیں اور جدوجہد میں شامل ہوں،ملتان کے راستے میں لگا ہر ناکہ کنٹینر اس حکومت کے خوف کی عکاس ہے۔راستے میں لگے کنٹینر اوررکاوٹیں ان کی خوف کی نشانی ہیں،یہ خوف ان کے خاتمہ کی عکاسی کرتا ہے ،میں ملتان جارہی ہوں اپنا غم پیچھے چھوڑ کر میاں صاحب کی ہدایت پر،میرے والد اور اہلخانہ یہاں موجود نہیں،قوم کے دکھ اور غم میں شریک ہونے جا رہی ہوں
دوسری جانب ملتان میں اسٹیڈیم کے دروازے کھول دیئے گئے ،اسٹیڈیم میں تمام بجلی کے. کشن منقطع ہیں ،پی ڈی ایم کے لیے ساونڈ سسٹم اور بجلی ایک بڑے مسئلہ ہو گا ،علی قاسم گیلانی کی ضمانت اور رکاوٹوں کے بعد کارکنان زیادہ چارج دکھائی دے رہے ہیں
قبل ازیں پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ رکاوٹیں ہٹانے کا عدالتی فیصلہ قانون کے عین مطابق ہے،عدالت اور ہم دونوں چاہتے ہیں کہ جلسہ ہو،جے یو آئی ف کے رضا کار قوم کے خدمت گزار ہیں ،یہ اسکواڈ نہیں ،مجھے گرفتار کرنے سے پہلے گرفتار کرنے والوں کو گرفتار کرلیں گے ،رکاوٹیں ،موبائل فون سروس اوردیگر پابندیاں کام نہیں آئیں گی .جلسے کا تمام نظم و ضبط بہترین ہو گا،