مزید دیکھیں

مقبول

حافظ آباد: ای او عنبرین کاکوٹ چیاں سکول کا دورہ، شاندار انتظامات پر اطمینان

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبر نگارشمائلہ) ای او عنبرین...

ڈیرہ غازیخان:آر پی او کی کھلی کچہری، عوامی مسائل کے فوری حل کے احکامات

ڈیرہ غازی خان(نیوز رپورٹرشاہدخان) آر پی او کیپٹن (ر)...

کوہاٹ ،مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 سی ٹی ڈی اہلکار شہید

کوہاٹ کے علاقے تانڈہ ڈیم کے قریب نامعلوم مسلح...

بریکنگ، نئے سال کا پہلا تبادلہ،سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا تبادلہ

بریکنگ، نئے سال کا پہلا تبادلہ،سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا تبادلہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی سی پی اولاہورعمر شیخ کو تبدیل کردیاگیا

غلام محمود ڈوگر سی سی پی اولاہورتعینات کر دیئے گئے،عمر شیخ کو ڈپٹی کمانڈنٹ پنجاب کانسٹبلری تعینات کر دیا گیا

غلام محمود ڈوگر آر پی او فیصل آباد تعینات تھے جنہیں لاہور میں سی سی پی او کا عہدہ دیدیا گیا ہے ، غلام محمود ڈوگر لاہور میں اس سے قبل ڈی آئی جی آپریشنزکی ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں ۔غلام محمود ڈوگر کا انٹرویو کچھ دیر پہلے ایوان وزیراعلیٰ میں کیا گیا اور فوری طور پر انہیں چارج سنبھالنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔غلام محمود ڈوگر ڈی آئی جی ٹیکنیکل پروکیور منٹ بھی تعینات رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ عمر شیخ لاہور میں کارکردگی نہیں دکھا سکے اور کرائم ریٹ روزانہ کی بنیاد پر بڑھتا ہی چلا جارہا تھا ۔ عمر شیخ کا تعیناتی کے فوری بعد سابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے ساتھ جھگڑا بھی سامنے آیا تھا تاہم بعدازاں آئی جی کو ہی تبدیل کر دیا گیا تھا ۔

معمولی ملزم کی گرفتاری کے لیے پورے لاہور کی پولیس لگا دی،عدالت سی سی پی او پر برہم

پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

8 ماہ سے لاپتہ شہری کے بازیاب نہ ہونے پرعدالت کا سی سی پی او پر برہمی کا اظہار

انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

لاپتہ افراد بازیابی کیس: ہائی کورٹ نےغفلت برتنے پر 4 ڈی ایس پیز معطل کردیئے

طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے حوالہ سے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے بھی ریمارکس دیئے تھے کہ تین ماہ میں کچھ بھی نہیں بدلا،شہر میں ڈکیتیاں چوریاں اسی طرح ہو رہی ہیں ۔جو کلیم تھا تین ماہ میں سب ٹھیک ہو جائے گا کچھ نہیں ہوا ۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپکے شکرے یہاں بیٹھے ہیں گدھ بن کے، عدالتوں نے انکے کہنے پر کام نہیں کرنا ۔ہم عوام کے نوکر ہیں انکی گالیاں کھانے کے لیے عدلیہ نہیں بیٹھی ہوئی۔ ایڈوکیٹ جنرل آفس کی زمہ داری ہے ایسے لوگوں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کریں ۔عدلیہ بارے توہین آمیز باتیں کرنے والے کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں دائر کریں ۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سی سی پی او کے تمام انٹرویوز کو سنیں اور رپورٹ دیں ۔آئین اور قانون کے ماورا کام کی اجازت نہیں ہو گی ۔عدلیہ کے بارے توہین آمیز ایک لفظ برداشت نہیں کریں گے ۔انکو پتا ہے عدلیہ نے جواب نہیں دینا یہ بیٹھ کہ باتیں کرتے رہتے ہیں ۔

سی سی پی او لاہور عمر شیخ اور کیپٹن صفدر کے درمیان کال پر تلخ کلامی

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan