پاکستانی اہم شخصیت کی سعودی عرب میں سعودی فوجی حکام سے ملاقاتیں

0
32

پاکستانی اہم شخصیت کی سعودی عرب میں سعودی فوجی حکام سے ملاقاتیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف اور کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ریاض میں رائل سعودی نیول فورسز کے ہیڈ کوارٹرز آمد پر کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ الغفیلی نے سربراہ پاک بحریہ کا استقبال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو رائل سعودی نیول فورسز ہیڈکوارٹرز آمد پر روایتی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر امیر البحر کو رائل سعودی نیول فورسز اور اس کے جاری آپریشنز سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ نیول چیف نے رائل سعودی نیول فورسز کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا بھی دورہ کیا۔

قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

برف پگھلنے لگی، سعودی سفیر کی وزیر خارجہ سے ملاقات، سعودی اہم شخصیت کا دورہ پاکستان متوقع

سعودی عرب بمقابلہ پاکستان، اصل کہانی سامنے آ گئی، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

سعودی عرب کا بین الاقوامی مسافر پروازوں کا آپریشن معطل،پی آئی اے نے بھی اعلان کر دیا

سعودی عرب کا بڑا وفد کب آ رہا ہے پاکستان؟ وزیر خارجہ کا بڑا اعلان

وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے سعودی سفیر کی ملاقات،کیا ہوئی بات؟

سعودی سفیر اچانک وزیر خارجہ کو ملنے پہنچ گئے

بڑی تبدیلی، سعودی عرب میں کس کو سفیر مقرر کر دیا گیا؟

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقاتوں میں رائل سعودی نیول فورسز کی صلاحیت میں اضافے اور عسکری تربیت کے لیے پاک بحریہ کے کردار کو سراہا گیا سعودی حکام نے دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو سراہا اور علاقے میں امن و استحکام کے سلسلے میں کیے جانے والے پاک بحریہ کے اقدامات کی تعریف کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

پاکستان سے انتہائی اہم شخصیت سعودی عرب پہنچ گئی

Leave a reply