گیلانی کی سینیٹ میں کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

0
41

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوسف رضاگیلانی کی سینیٹ میں کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی

اسلام آبادہائیکورٹ کےچیف جسٹس اطہرمن اللہ کل سماعت کریں گے ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضاگیلانی کی سینیٹ میں کامیابی غیرقانونی قراردی جائے،یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کانوٹیفکیشن بھی معطل کیاجائے،

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان نے وکیل عامر عزیز انصاری کے ذریعے درخواست دائر کی ہے ، یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو نااہل کرنے کی بھی درخواست دائر کی گئی ہے

لانگ مارچ کی تیاری،ہو سکتا ہے ضرورت ہی پیش نہ آئے، مریم نواز

اک زرداری سب پر بھاری، سینیٹ الیکشن سے قبل بڑا سرپرائیز دے دیا

رحمان ملک ان ایکشن، الزامات پر سینتھیا کو 50 ارب ہرجانے کا دوسرا نوٹس بھجوا دیا

ق لیگ تو صرف سامنے تھی،حکومت ختم کرنے کی یقین دہانی کس نے کروائی تھی، مولانا فضل الرحمان

مولانا کے دھرنے کے وقت پرویزالہیٰ نے وزیراعظم کو کیا کہا تھا؟ چودھری شجاعت نے کیا اہم انکشاف

اتحادی جماعت کی علیحدگی،وزیراعظم نے منانے کا ٹاسک دے دیا

بہت ہو گیا پی ڈی ایم کا کھیل تماشا، وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کر لیا

یہ نہیں کہتا گھبرانا نہیں لیکن…لانگ مارچ کی بجائے کس کی ضرورت ہے، چودھری پرویز الہیٰ میدان میں آ گئے

پی ڈی ایم کا لانگ مارچ، اجلاس میں ایسی سفارشات پیش کہ شیخ رشید بھی دنگ رہ گئے

پی ڈی ایم اجلاس، لانگ مارچ پر پیپلز پارٹی نے "یوٹرن” لے لیا

کون ہو گا چیئرمین سینیٹ کا امیدوار؟ نواز شریف نے پی ڈی ایم اجلاس میں کس کو نامزد کر دیا؟

قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے صادق سنجرانی کو دوبارہ چیئرمین سینیٹ بنانے کا اعلان کیا ہے،چیئرمین سینیٹ کی نشست پر صادق سنجرانی یوسف رضاگیلانی کا مقابلہ کریں گے ، یوسف رضا گیلانی کے الیکشن جیتنے کے بعد بلاول زرداری نے اعلان کیا تھا کہ یوسف رضا گیلانی ہی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہوں گے،آصف زرداری بھی کہہ چکے ہیں کہ حکومت کو اب چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں سرپرائیز دیں گے

نو منتخب اراکین سینیٹ 12 مارچ کو حلف اٹھائیں گے سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق ریٹائر ہونے والے سینیٹرز کی مدت 11 مارچ کو ختم ہو جائے گی 12 مارچ کو صبح کے اوقات میں حلف اٹھائیں گے 12مارچ کو ہی دوپہر میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہو گا،

Leave a reply