مریم نواز کیخلاف مزید کیسز کھلنے لگے ، ایک اور کیس میں بھی طلبی ہو گئی

0
63
مریم نواز تمام مصروفیات ترک کر کے اچانک اسلام آباد روانہ

مریم نواز کیخلاف مزید کیسز کھلنے لگے ، ایک اور کیس میں بھی طلبی ہو گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے مریم نواز کو 26 مارچ کو ایک اور کیس میں بھی طلب کرلیا

مریم نواز 1500 کنال اراضی کی مبینہ غیرقانونی منتقلی کی تحقیقات میں 26 مارچ کوطلب کیا ہے،مریم نواز کو نیب لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے اور ضروری کاغذات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے،مریم نواز اس کیس میں پہلے بھی پیش ہو چکی ہیں، نیب نے اسی روز مریم نواز کو چودھری شوگر ملز کیس میں بھی طلب کر رکھا ہے،مریم نوازکےنام جاتی امرامیں 1500 کنال اراضی کی غیرقانونی منتقلی کا الزام ہے ،مریم نواز پر الزام ہے کہ شریف فیملی نے2013میں تقریباً ساڑھے 3 ہزار کنال اراضی انتظامیہ کی مدد سے حاصل کی،انتظامیہ کی مدد سے جاتی امرا میں ہزاروں کنال اراضی کو گرین لینڈ ایریا ڈکلیئر کروایا گیا،افسران میں اس وقت کے ڈی سی اونورالامین مینگل،ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ و دیگر شامل ہیں بیوروکریسی کی مدد سے2015 میں لاہور کا ماسٹر پلان ہی تبدیل کروا دیا گیا

مریم نواز کی پیشی،نیب نے مریم نواز کو کیا دستاویزات ہمراہ لانے کو کہا ہے پتہ چل گیا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی جانب سے مریم نواز سے 2008 میں 1 کروڑ 15 لاکھ 27 ہزار شئیرز منتقلی سے متعلق تفصیلات طلب کی گئی ہیں، نیب نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بتایا جائے کہ ایک کروڑ 15 لاکھ شیئرز خریدنے کے لیے رقم کہاں سے آئی؟ 3غیر ملکی شخصیات کے ساتھ معاہدوں کی اصل دستاویزات ہمراہ لائیں، دوران ریمانڈ آپ غیر ملکی افراد سے متعلق تسلی بخش جواب نہیں دے سکیں تھیں، 23 اور 31 جولائی 2019 کو بھی شیئرز کی خرید وفروخت سے متعلق جواب نہیں دے سکیں

گزشتہ برس ماہ اگست میں مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر ن لیگ کے کارکنوں کا نیب آفس کے باہر سیکورٹی اہلکاروں سے جھگڑا ہوا ،نیب لاہور کے باہرمسلم لیگ ن کے کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراوَ کیا گیا،پولیس نے ن لیگی کارکنان کو نیب آفس جانے سے روکا تو ن لیگی کارکنان بپھر گئے اور پولیس پر پتھراؤ کرنا شروع کر دیا تھاجس پر پولیس کی جانب سے لیگی کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کا استعمال کیا گیا

مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،نیب نے مریم نواز کو مختلف موضع جات کی چودہ سو چالیس کنال اراضی کے متعلق تفتیش کیلئے طلب کیا تھا۔ مسلم لیگ ن نے اپنے کارکنان کو رائیونڈ اور نیب لاہور آفس پہنچنے کی ہدایت کی تھی۔

گزشتہ روز نیب نے مریم نواز کے بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے اپنا موقف میڈیا کو جاری کیا ہے نیب لاہور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مریم نوازکیخلاف چودھری شوگرملز اورمنی لانڈرنگ میں مبینہ طور پرملوث ہونے کے مقدمات زیرتحقیقات ہیں،ملکی فضا کو اشتعال انگیزی کی طرف راغب کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ، نیب،عدلیہ اور لاءاینڈ آرڈرسےمتعلقہ اداروں کیخلاف بغاوت سے لبریز بیان بازی کی جاتی رہی ،بیان بازی کا مقصدشریف خاندان کی کرپشن،منی لانڈرنگ مقدمات کی تحقیقات میں رخنہ ڈالناتھا،مریم نواز کی جانب سے نیب کی معززعدلیہ میں دائر درخواست پرانتہائی غلط انداز میں تبصرہ کیا گیا،مریم نواز کی جانب سے اصل حقائق مسخ کرنے کی کوشش کی گئی ،

نیب لاہور نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کے لئے بھی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر رکھی ہے،نیب کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مریم نواز لاہور ہائیکورٹ سے چودھری شوگر ملز کیس میں ضمانت پر رہا ہیں، مریم نواز اپنی ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں، مریم نواز کو طلب کیا جاتا ہے لیکن وہ پیش نہیں ہوتیں،مریم نواز کیخلاف چودھری شوگر ملز سمیت دیگر کیسزمیں تحقیقات جاری ہیں عدالت مریم نواز کی چودھری شوگر مل میں ضمانت منسوخ کرنے کا حکم دے،

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی نومبر 2019 میں عدالت نے ضمانت منظور کی ہے، لاہور ہائیکورٹ نے  فیصلہ سناتے ہوئے مریم نواز کی چودھری شوگر ملز میں درخواست ضمانت منظور کی تا ہم عدالت نے فیصلے میں یہ حکم بھی دیا کہ مریم نواز اپنا پاسپورٹ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو جمع کروائیں گے .عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر مریم نواز پاسپورٹ جمع نہیں کروانا چاہتی تو 7 کروڑ روپے زرضمانت جمع کرنا ہو گا ،

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

مریم نواز حاضر، آؤ "کاروائی” کرو،نیب کومریم سے تکلیف وہ دور ہوجائے گی،سابق وزیراعظم

مریم نواز کے ہاتھ میں گلاس کیوں؟ حقیقت سامنے آ‌ ہی گئی

محمد علی درانی سے پہلے کس کے پیغامات آئے؟ مریم نواز کا انکشاف

بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل

بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب

لاڑکانہ میں مریم نواز نے "ڈرائیور” بدل لیا، کیپٹن ر صفدر دیکھتے رہ گئے

مریم نوازجلد جیل میں ہوں گی، ن لیگ نے بھی یوٹرن لے لیا، ایسا کس نے کہا؟

مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں بلاول کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں

مریم نواز کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا

غداری کا مقدمہ درج ہونے کے بعد ن لیگ کی وزیراعلیٰ پنجاب کو دھمکی

غداری کا مقدمہ، کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ

ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل

ن لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی

مریم نواز کو نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے حراست میں لیا تھا بعد ازاں مریم کو جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا تھا، مریم نواز کے والد نواز شریف کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث مریم نواز کو سروسز ہسپتال لایا گیا تھا،

نواز شریف لندن چلے گئے لیکن مریم نواز تاحال باہر ہیں وہ نیب میں پیش بھی نہیں ہو رہی، نیب کی جانب سے قبل بھی مریم نواز کو طلب کیا گیا تھا.

Leave a reply