وزیراعلیٰ پنجاب نے صحافیوں کو خوشخبری سنا دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا صحافی برادری کے لئے بڑا اقدام سامنے آ گیا
وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر کے صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے وزیراعلی عثمان بزدار نے کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کی صحافی برادری کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کے حوالے سے سفارشات منظور کر لیں ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عید کے بعد صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کا آغاز کیا جائے گا ۔وزیراعلی عثمان بزدار نے محکمہ صحت کو اس ضمن میں جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب میں خصوصی سنٹرز کے قیام کا بھی جائزہ لیا جائے ۔ویکسین لگانے کے حوالے سے صحافی برادری کو اکاموڈیٹ کیا جائے ۔
واضح رہے کہ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بھجوائے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ لاہور کے صحافیوں نے کورونا وباءکے دوران فرنٹ لائن سولجر کا کردار ادا کیا ہے اور اس دوران درجنوں صحافی اس وباءکا شکاربھی ہوئے جبکہ کئی صحافی وباءسے لڑتے ہوئے شہید بھی ہوگئے جس میں جنگ/ جیو کے سینئر صحافی ارشد وحید چوہدری بھی شامل ہیں۔ خط میں کہاگیاہے کہ لاہور کے صحافی اب بھی کورونا کے خلاف جاری آگاہی مہم میں حکومت کے شانہ بشانہ اگلی صفوں میں کام کر رہے ہیں جس سے ہمارے یہ صحافی اور انکے اہل خانہ ہمہ وقت کورونا وائرس کے خطرے سے دوچار ہیں ، لہذا لاہور کے صحافیوں کو کورونا ویکسی نیشن پروگرام میں ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے تاکہ وہ اس وباءکا مقابلہ کرنے کیلئے زیادہ محفوظ اور پرعزم انداز سے کام کر سکیں.
سپریم کورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا کا نوٹس لے لیا
کسی کی اتنی ہمت کیسے ہوگئی کہ وہ پولیس کی وردیوں میں آکر بندہ اٹھا لے،اسلام آباد ہائیکورٹ
پریس کلب پر اخباری مالکان کا قبضہ، کارکن صحافیوں نے پریس کلب سیل کروا دیا
صحافیوں کو کرونا ویکسین پروگرام کے پہلے مرحلے میں شامل کیا جائے، کے یو جے
پولیس جرائم کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمے درج کرنے میں مصروف
سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار
سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام
میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی
صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا
رمضان اور پھرعید،صحافیوں کے بچوں کو بھوکا نہ ماریں ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کس کو کیا طلب؟