تاجک صدرامام علی رحمان کی خطے میں امن کے لیے کوششوں پر پاکستان کی تعریف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تاجکستان کے صدر نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ تاجکستان کی دعوت دی ہے
تاجک صدر امام علی رحمان نے وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات خوشگوار رہی ہم نے دونوں ممالک کے درمیان بہترتعلقات سمیت دیگرامور پر بات کی پاکستان اور تاجکستان میں مختلف شعبوں میں یاداشتوں پر دستخط خوش آئند ہے تاجکستان پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کا خواہاں ہے پاکستان نے کورونا صورتحال میں بہترین اقدامات کیے توانائی،ٹرانسپورٹ ،تجارت ،ثقافت ،تعلیم اوردیگر شعبوں میں تعاون میں فروغ کے خواہاں ہیں،گوادرمنصوبہ اہمیت کاحامل ہے،
تاجک صدرامام علی رحمان نے خطے میں امن کے لیے کوششوں پر پاکستان کی تعریف کی اور کہا کہ جغرافیائی حوالے سے پاکستان خطے کا اہم ملک ہے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام ممالک کو اقدامات کرنے کی ضرورت ہے افغانستان میں امن خطے میں امن سے مشروط ہے پاکستان نے افغان امن عمل کے لیے اہم کردار اداکیا،پاکستان کے ساتھ ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے
تاجک صدر امام علی رحمان نے وزیراعظم عمران خان کو تاجکستان دورے کی دعوت دی،تاجک صدر کا مزید کہنا تھا کہ صورتحال بہتر ہونے پر پاکستان کے ساتھ توانائی کےشعبے میں کام کریں گے،اسلامو فوفیا کے خلاف عالمی سطح پرآواز اٹھائیں گے
واضح رہے کہ تاجکستان کے صدر امام علی رحمان دو روزہ دورے پر پاکستان آئے ہیں ۔اسلام آباد پہنچنے پر وفاقی وزیر خسرو بختیار نے معزز مہمان کا نور خان ایئر بیس پر استقبال کیا تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کو توپوں کی سلامی بھی دی گئی تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کی آمد پریڈ کارپٹ پر استقبال پیش کیا گیا۔ اس دورے سے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی .
جاوید لطیف کی رہائی کی درخواست پر عدالت نے کس کو کیا طلب؟
جاوید لطیف کی رہائی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں فیصلہ محفوظ
ن لیگی رہنما کی عدالت پیشی، بکتر بند گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور
ن لیگی رہنما جاوید لطیف کی عدالت پیشی،عدالت کا بڑا حکم
ریاست مخالف بیان، جاوید لطیف کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر عدالت کا فیصلہ آ گیا
جاوید لطیف،الطاف حسین اوربی ایل اے کے بیانیہ میں فرق نہیں،وفاقی وزیر
ملک کی خاطر بات کرنا غداری ہے تو ہم سب غدار ہیں، جاوید لطیف
جاوید لطیف کی عدالت پیشی، عید کہاں گزرے گی؟ عدالت کا بڑا حکم
تاجکستان کے صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش
وزیراعظم عمران خان اور تاجک صدر میں کیا چیز مشترک؟ وزیراعظم کا بڑا انکشاف