وزیر ریلوے بذریعہ ہیلی کاپٹر ہنگامی طور پر گھوٹکی روانہ

وزیر ریلوے بذریعہ ہیلی کاپٹر ہنگامی طور پر گھوٹکی روانہ

وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر ریلوے ہنگامی طور پر اسلام آباد سے گھوٹکی روانہ ہوگئے-

باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان نے وزیر ریلوے اعظم سواتی سے رابطہ کرکے گھوٹکی ٹرین حادثے کے بارے میں دریافت کیا، اعظم سواتی نے وزیراعظم کو حادثے سے متعلق ابتدائی معلومات فراہم کیں۔

وزیر ریلوے ہنگامی طور ہیلی کاپٹر سے گھوٹکی آرہے ہیں اور کچھ ہی دیر میں جائے حادثہ پہنچ جائیں گے۔

اعظم سواتی کاکہنا ہے کہ یہ ایک بڑا حادثہ ہے، 33 افراد کے جاں بحق ہونے اور کئی مسافروں کے زخمی ہونے پر افسوس ہے، انہوں نے کہاکہ ریسکیو آپریشن زخمیوں کے علاج معالجہ کی نگرانی خود کروں گا۔

وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ باقی مسافروں کو بروقت ان کے گھروں تک پہنچانے کے انتظامات جاری ہیں، ٹرین حادثے کی خود ہنگامی بنیادوں پر تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے، حادثے کے ذمہ داروں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

گھوٹکی حادثے پر وزیر ریلوے اعظم سواتی نے 24 گھنٹے کے اندر ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

واضح رہے کہ اضح رہے کہ ڈہرکی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم کے باعث 30 افراد جاں بحق اور درجنوں مسافر زخمی ہوگئے ہیں کراچی، سکھر، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ہیلپ سینٹر قائم کردیئے گئے ہیں سکھر, گھوٹکی, میرپور ماتھیلو کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے پاک فوج،رینجرز،ریسکیو،پولیس اور ضلعی انتظامیہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں-

ریتی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم کے باعث 30 افراد جاں بحق اور درجنوں مسافر زخمی

خطرناک ٹرین حادثہ ، سکھر, گھوٹکی, میرپور ماتھیلو کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

وزیراعلیٰ سندھ کا کمشنر سکھرکومسافروں کی عارضی رہائشی اور میتوں کوآبائی علاقےمنتقل کرنےکےانتظام کی ہدایت

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا تحقیقاتی اداروں سے ٹرین حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ

ٹرین حادثے میں 2 ریلوے اور 2 پولیس اہلکار بھی جاں بحق

وزیر اعظم عمران خا ن کا ٹرین حادثے کی تحقیقات کا حکم

صدر مملکت سمیت دیگر حکومتی شخصیات کا ڈہرکی کے قریب ٹرین حادثے پر اظہار افسوس

ٹرین حادثہ کیسے ہوا ،ٹرین ڈرائیور نے سب بتا دیا

Leave a reply