پاکستانی نژاد مسلمان کینیڈین خاندان کے قتل نے وزیراعظم کو بھی غمزدہ کر دیا

0
72

پاکستانی نژاد مسلمان کینیڈین خاندان کے قتل نے وزیراعظم کو بھی غمزدہ کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں انتہا پسندوں کے ہاتھوں پاکستانی خاندان کی موت پر وزیراعظم عمران خان بھی میدان میں آ گئے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اونٹاریو کے علاقے لنڈن میں ایک پاکستانی نژاد مسلمان کینیڈین خاندان کے قتل پر بے حد افسردہ ہوں۔ دہشت گردی کا یہ قابل مذمت اقدام مغربی ممالک میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کی علامت ہے جس کے (اسلاموفوبیا) تدارک کے لئے عالمی برادری کی جانب سے کلی طور پر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

کینیڈا کے شہر لندن اونٹاریو میں گزشتہ روز دہشتگردی کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں پاکستانی خاندان کو ٹرک تلے کچل دیا گیا میڈیا رپورٹس کے مطابق جاں بحق افراد میں لاہور سے تعلق رکھنے والا فیزیو تھراپسٹ اس کی بیوی ، کمسن بیٹی اور ماں جاں بحق ہوئی جبکہ 9 برس کا بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ آور کینیڈین شہری ہی تھا جسے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا اور چار افراد کے قتل کا الزام عائد کیا گیا

واقعہ پر وزیر اعظم عمران خآں کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ مغرب اسلامو فوبیا کا شکار ہے مقابلے کیلئے امت مسلمہ کو متحد ہونا پڑے گا، وزیراعظم عمران خان نے اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے تعاون پیش کیا ہے ۔

اسلاموفوبیا کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کا بیان قابل ستائش،ترک وزیر خارجہ کی تعریف

بھارت میں اسلاموفوبیا، مسلمانوں سے نفرت کی بازگشت خلیجی ممالک میں بحث جاری

بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کو روکنے کے لئے پاکستان کا اقوام متحدہ سے بڑا مطالبہ

دہلی فسادات اور 2002 کے گجرات فسادات میں گہری مماثلت،ہندوؤں کی دکانیں ،گھر کیوں محفوظ رہے؟ سوال اٹھ گئے

دہلی فسادات، کوریج کرنیوالے صحافیوں کی شناخت کیلیے اتروائی گئی انکی پینٹ

دہلی، اجیت دوول کا دورہ مسلمانوں کو مہنگا پڑا، ایک اور نوجوان کو مار دیا گیا

دہلی فسادات میں امت شاہ کی پرائیویٹ آرمی ملوث،یہ ہندوآبادی پر دھبہ ہیں، سوشل ایکٹوسٹ جاسمین

دہلی پولیس کا دہلی فسادات میں مارے گئے لوگوں کی مکمل معلومات دینے سے انکار

کینیڈین وزیرا عظم سے کہوں گا یہ ان کے معاشرے کا امتحان ہے،شاہ محمود قریشی

Leave a reply