اپوزیشن کا حملہ،خاتون رکن اسمبلی کی آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ
اپوزیشن کا حملہ،خاتون رکن اسمبلی کی آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مریم صفدر گروپ اگر شہبازشریف کی تقریر نہیں سننا چاہتا تھا
الیکشن کمیشن کے باہر فرخ حبیب کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 2017سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی فارن فنڈنگ کیس چل رہاہے،دونوں جماعتوں نے الیکشن کمیشن میں ریکارڈ جمع نہیں کرایا مسلم لیگ اسامہ بن لادن سے بھی پیسے لیتی رہی ہے اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس رمضان سے قبل ہوا اسکروٹنی کمیٹی نے دونوں جماعتوں کو طلب نہیں کیا اسٹیٹمنٹ میں دونوں جماعتوں کے کئی اکاؤنٹس جعلی نکلے ،
فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز ملیکہ بخاری پر اپوزیشن نے حملہ کیا ڈاکٹر کے مطابق خاتون رکن اسمبلی کی بائیں آنکھ کا کار نیا پر زخم آئے ہیں، ملیکہ بخاری کی آنکھ پر زخم آنے کی وجہ سے ضائع ہونے کا خدشہ ہے یہ کیسے لوگ ہیں جو قیادت سمیت ایسے حملوں اور رویوں کو پروان چڑھا رہے ہیں،خواتین کی عزت اور تقدس کا بھی انہیں کوئی خیال نہیں مسلم لیگ ن کی جانب سے ایسے حملے نئے نہیں ہیں،ن لیگ نے سپریم کورٹ پرحملہ ،پی ٹی آئی دھرنے کو نشانہ بنایا،
فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ مریم صفدر گروپ اگر شہبازشریف کی تقریر نہیں سننا چاہتا تھا تو باہر چلاجاتا،گزشتہ روز ایوان میں ہنگامہ آرائیپر وفاقی وزیرفخرامام کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی بنادی ہے .ن لیگ اورپیپلزپارٹی کی ماضی میں ایک دوسرے کے خلاف کتنے بائیکاٹ کیے؟ایوان میں قانون سازی کے لیے نہیں حملوں کے لیے آتے ہیں،ن لیگ والے غیر پارلیمانی اور غیر شائستہ زبان استعمال کرتے ہیں ن لیگ نے بے نظیربھٹو کے خلاف کیا زبان استعمال کی سب کو پتہ ہے،دھاندلی کے خاتمے کاواحد حل الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہے،
فارن فنڈنگ کیس، سکروٹنی کمیٹی پر اعتراض ہے یا نہیں؟ تحریک انصاف نے عدالت میں بتا دیا
حکم دینے والا ہوں مجھے جواب دینے کی ضرورت نہیں،پی ٹی آئی فنڈنگ کیس میں کس نے ایسا کہا؟
پی ٹی آئی کونسے اکاؤنٹس کا ریکارڈ نہیں دے رہی،اکبر ایس بابرنے الیکشن کمیشن میں کیا کہا؟
اکبر ایس بابر کو مریم نوازکیا دیتی ہیں؟ فرخ حبیب نے لگایا بڑا الزام
فارن فنڈنگ کیس، سکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کر دی
بہت تاخیر ہو چکی،سچائی تک پہنچنے کیلئے یہ کام کرنا چاہئے، فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے ریمارکس
سعودی عرب سے کتنے لاکھ ریال سالانہ آتے ہیں؟ اکبر ایس بابر کا فنڈنگ کیس بارے اہم انکشاف
فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا
فارن فنڈنگ تحقیقات، اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی رک گئی
فارن فنڈنگ کیس،اسکروٹنی کمیٹی نے کس کو دیا بڑا جھٹکا؟
فارن فنڈنگ کیس، پی پی اور ن لیگ کے اکاؤنٹس تک رسائی دی جائے،درخواست دائر