پیپلزپارٹی کی تجاویز کو نظرانداز کیا نتائج سب کے سامنے ہیں، نیئر بخاری نے کیا بڑا مطالبہ

0
41
پیپلزپارٹی کی تجاویز کو نظرانداز کیا نتائج سب کے سامنے ہیں، نیئر بخاری نے کیا بڑا مطالبہ #Baaghi

پیپلزپارٹی کی تجاویز کو نظرانداز کیا نتائج سب کے سامنے ہیں، نیئر بخاری نے کیا بڑا مطالبہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان کا گرے لسٹ سے نام نہ نکلنا حکومت پرسوالیہ نشان ہے،

نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ ہم نے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل سے متعلق تجاویز دی تھیں ،وفاقی حکومت نے پیپلزپارٹی کی تجاویز کو نظرانداز کیا نتائج سب کے سامنے ہیں،وزیراعظم عمران خان ہماری تجاویز پر عمل کرتے تو حالات مختلف ہوتے،حکومت کی وجہ سے پاکستان کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہو رہی ہے، پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلاکر تمام حقائق سامنے رکھے جائیں،

قبل ازیں مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پاکستان کے گرے لسٹ میں رہنے کو افسوس ناک قرار دیا اور کہا کہ فیٹف کی گِرے لسٹ میں پاکستان کا برقرار رہنا افسوسناک ہے، یہ عمران صاحب کی خارجہ محاذپرایک اور بڑی ناکامی ہے،اپوزیشن سمجھاتی رہی، نشاندہی کرتی رہی لیکن حکومت اپوزیشن اور میڈیا کا گلا گھونٹنے میں مصروف رہی

کیا اگلی باری بھارت کی ہے یا پھرٹال مٹول:ایف اے ٹی ایف کے صدرنے بیان دے کربھارت کے حواس باختہ کردیئے

ایف اے ٹی ایف کے پلیٹ فارم پر بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے، حماد اظہر

ایف اے ٹی ایف،پاکستان جب تک یہ کام نہیں کریگا وائیٹ لسٹ میں نہیں آ سکتا،مبشر لقمان کا خوفناک انکشاف

قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

ایف اے ٹی ایف اجلاس ،سعودی عرب نے پاکستان کے خلاف ووٹ دیا؟

سعودی عرب نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کوووٹ دیا یا نہیں؟ طاہر اشرفی نے حقیقت بتا دی

خیال رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے 27 میں سے 26 اہداف حاصل کرنے کے باوجود پاکستان کی حیثیت گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، چار ماہ بعد پاکستان کی کارکردگی کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ فیٹف کے صدر نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بدستور نگرانی میں رہے گا. پاکستان نے 2018 کے ایکشن پلان کے 27 میں سے 26 شرائط پوری کرلیں ہیں .

Leave a reply