کرونا کی ایک اور نئی خطرناک قسم سامنے آ گئی
کرونا کی ایک اور نئی خطرناک قسم سامنے آ گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے، کرونا کی نئی لہروں کے بعد اب کرونا کی ایک اورقسم سامنے آئی ہے جس کو خطرناک ترین کہا جا رہا ہے،
خبر رساں ادارے کے مطابق کرونا وائرس کی نئی اور خطرناک قسم لیمبڈا سامنے آئی ہے، لیمبڈا ویرینٹ اصل کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی نسبت کئی گنا زیادہ صلاحیت رکھتا ہے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی خطرناک قسم لیمبڈا دیگر قسموں ایلفا ڈیلٹا اور گاما سے زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے اوریہ کورونا ویکسین کے خلاف بھی زیادہ مزاحمت کی صلاحیت رکھتا ہے۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کورونا کا لیمبڈا ویرینٹ سب سے پہلے پیرو میں دسمبر میں پایا گیا کورونا کی نئی خطرناک قسم لیمبڈا برطانیہ چلی سمیت 27 ملکوں میں پھیل چکی ہے گزشتہ 6 ماہ کے دوران برطانیہ میں وائرس لیمبڈا کے 6 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ،سائنسدان اس پر مزید تحقیق کر رہے ہیں
واضح رہے کہ اس سے قبل کورونا کی ڈیلٹا قسم کو زیادہ خطرناک قرار دیا جا رہا تھا جو بھارت سے دیگر ممالک میں پھیلا دنیا بھر میں کورونا وائرس اور اس سے چھٹکارے کے لیے ماہرین مختلف تجربات کر رہے ہیں تا ہم ہر کچھ عرصے ماہ کورونا کی ایک نئی قسم سامنے آ جاتی ہے ،پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر میں کمی آ رہی ہےتا ہم اسد عمر کہہ چکے ہیں کہ کرونا کی چوتھی لہر کا بھی خدشہ ہے
کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج
پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات
سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار
دہلی میں ہیلتھ ورکر کرونا کا شکار ہوئی تو بیڈ ملا نہ شمشان گھاٹ میں آخری رسومات کیلئے جگہ
بھارت میں کرونا بحران کا مودی ذمہ دار،عالمی میڈیا بھی برس پڑا
بھارت میں کرونا سے سڑکوں پر اموات، پاکستان نے بھی بڑا اعلان کر دیا
بھارت میں کرونا کیسز ، بھارتی سائنسدانوں نے ہی بھارتی قوم کو ڈرانا شروع کر دیا
کرونا کیسز، بھارت میں نیا ریکارڈ بن گیا،شمشان گھاٹ میں طویل قطاریں