مریم نواز کی عدالت پیشی، وکیل نے پھر مانگا وقت،موبائل ہوا ضبط
مریم نواز کی عدالت پیشی، وکیل نے پھر مانگا وقت،موبائل ہوا ضبط
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدرکی اپیلوں پر سماعت ہوئی
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ چکی ہے،اس موقع پر ن لیگی رہنما و کارکنان عدالت کے باہر موجود تھے، مریم نواز کی پیشی کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات تھی، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے .مریم نواز کی عدالت پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت میں فوٹیج بنانے والے شخص سے پولیس نے موبائل لے لیا
دوران سماعت مریم نواز کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ بیماری کی وجہ سے دلائل کیلئے زیادہ وقت درکار ہوگا، کیس کی سماعت ملتوی کی جائے، عدالت نے مریم نواز کے وکیل امجد پرویز کی اپیلوں پر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظورکر لی اسلا م آباد ہائیکورٹ نے اپیلوں پر سماعت 15 جولائی تک ملتوی کر دی جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی
مریم نواز شریف اسلام آباد ہائی کورٹ پیشی پر پہنچ گئی۔#baaghitv #pakistan #islamabad #pmln #maryamnawaz @pmln_org @PMLNEconomy pic.twitter.com/sWZyDFN9Bg
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) July 6, 2021
مریم نواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ پیشی پر ن لیگ پنجاب کی ترجمان عظمیٰ زاہد بخاری کا گفتگو میں کہنا تھا کہ پیشیوں کا تو وہ کہتے ہیں کہ اب عادت سی ہے مجھ کو بلکہ پیشیاں نہ ہو تو عجیب لگتا ہے کیوں کہ عمران خان کے دور حکومت میں پیش نہ ہوئے تو یہ ہو نہیں سکتا۔
آرمی چیف کی مدت ملازمت،عدالتی فیصلے پر بابر اعوان کا دو لفظی تبصرہ
نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم، تشہیری مہم پر کتنے کروڑ خرچ کیے گئے؟
ہم کسی پر احسان نہیں کررہے، یہ محنت کشوں کا حق ہے، وزیراعظم
سات سال میں مکمل نہ ہونیوالے منصوبے دو ماہ میں مکمل کر دیتا ہوں، زلفی بخاری کا سندھ حکومت کو چیلنج
رنگ روڈ تحقیقات جاری جبکہ دبئی پہنچ گئے زلفی بخاری
چیف جسٹس نے قانون میں کون کونسی ترامیم کا کہہ دیا؟ فروغ نسیم نے عدالت میں کیا کہا؟
آرمی چیف سے متعلق قانون میں ترمیم،بابر اعوان نے ایسا دعویٰ کیا کہ اپوزیشن پریشان
استعفیٰ کیوں دیا،مریم نواز کیسے بے نقاب ہوئیں؟ زلفی بخاری بول پڑے