نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان
نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان
سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ ہم نے ان شاء اللہ فیصلہ کیا ہے کہ درندہ ظاہر جعفر کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، ہم نے اس کیس کو دبنے نہیں دینا، ٹویٹر پر بھی ایک ٹرینڈ چل رہا ہے کہ #WeStandWithMubasirLuqman ، میں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آپ کی مہربانی ہے کہ آپ لوگ کھڑے ہیں، اصل میں نور مقدم کے ساتھ کھڑا ہونا ہے،
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ جتنا ظلم اس لڑکی نے سہا ہے، اللہ اس پر اپنا رحم فرمائے، دو دن پہلے کی بات ہے کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آگئی تھیں، میرے میں ہمت نہیں ہوئی کہ میں پڑھ لوں، پھر میں نے کچھ وی لاگز دیکھے جس میں پوسٹ مارٹم تفصیل سے بتا رہے تھے، میرے سے نہیں دیکھا گیا، میں بھی ایک باپ ہوں، مجھے جو غصہ آرہا ہے کہ بھیڑیا صفت انسان ہے وہ ہماری بچی کے ساتھ ایسا کرے، ایک غصہ یہ کہ جو اس کو بچانے سامنے آرہے ہیں، جو ہونا تھا ہوگیا ہے، اب آگے چلیں، آگے نہیں چلنے نہیں دینا، جو سمجھتے ہیں ہم خرید لیں گے، آپ نہیں خرید سکتے ہیں، پوری دنیا میں اتنی دولت نہیں ہے کہ آپ ہمیں خرید لیں گے، جو ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں، اللہ کے بعد پاکستان کا ہر بچہ اس پر کھڑا ہے، وہ میری وجہ سے نہیں لے رہا، بلکہ وہ نور بیٹی کی وجہ سے لے رہا ہے، مین سٹریم میڈیا تو سوگیا ہے.
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ وی لاگرز کو سلام ہے جو اس کو دبنے نہیں دے رہے بہیں، اس کے بعد مزید چار کیس سامنے آئے ہیں، ایف 8 کے اندر سے ایک لڑکی کی نعش ملی ہے، جسے بے دردی سے قتل کیا گیا ہے، بنی گالہ سے ایک میاں بیوی کی نعش ملی ہیں، وزیراعظم سے اختلاف کرتا ہوں کہ عوتوں کے مجرم اور بچوں کے مجرم بچتے جائیں، یہ نہیں منظور، عمران ہو یا میراسگا والد ہو اس کے سامنے کھڑا ہوجاؤں گا، عورتیں گھروں میں سہمی بیٹھی ہیں، وہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ باہر کوک پینے جائیں تو ہیراس ہوتی ہیں، وہ گاڑی چلائیں تو ہیراس ہوتی ہیں، بس میں سفر کریں تو ہیراس ہوتی ہیں، ایسا نہیں ہونا چاہیے،
Noor Muqaddam kay Qatil ko bhagnay nahi dain gay.. 2 tok Jawab | Mubasher Lucman Datt gaye..!https://t.co/lFkfzS6JTc#ZaherJaffar #NoorMuqadam pic.twitter.com/kcYytnB0Di
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) August 8, 2021
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی معاشرہ دنیا کا آگے نہیں بڑھ سکتا جب تک وہاں عورتوں کی عزت نہ دی جائے، آپ کی کسی سے دوستی ہو اور آپ اس سے ہنسی مذاق کرتے ہوں، وہ بھی آپ سے ہنسی مذاق کرے، اس کی گنجائش ہے، لیکن آپ ظلم کریں، بربریت کریں، وہ جو آنٹیاں آجاتی ہیں کٹی پارٹی والی جو کیس خراب کرنے آئی ہیں، بتائیں پیسے لینے آئی ہو، فیک پروپیگنڈہ کیا گیا ہے.
مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ
بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا
کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے
لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا
نور قتل کیس، وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم دے دیا
نور قتل کیس، ملزم کی عدالت پیشی،مزید جسمانی ریمانڈ منظور
نور مقدم قتل کیس،ملزم مزید ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
نور مقدم قتل کیس،ملزم کے والدین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ