ماڈل نایاب کو کس نے کیا تھا قتل اور کیوں؟ ملزم گرفتار، تہلکہ خیز انکشاف

0
56

ماڈل نایاب کو کس نے کیا تھا قتل اور کیوں؟ ملزم گرفتار، تہلکہ خیز انکشاف

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کی ہے

اس موقع پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن(ر) منصور امان اورایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کمبوہ بھی موجود تھے،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کا کہنا تھا کہ معروف ماڈل نایاب علی کے قتل کی واردات میں ملوث اس کا سوتیلا بھائی گرفتار کر لیا گیا،گرفتارملزم محمد علی ناصر اپنی سوتیلی بہن نایاب علی کی آوارہ گردی اور ماڈلنگ سے تنگ تھا،ملزم ماڈل نایاب علی کی ڈیفنس میں واقع کوٹھی مالیتی 7/8کروڑبھی ہتھیانا چاہتا تھا،ملزم نے مشروب میں نشہ آور چیز ملا کر نایاب علی کو بے ہوش کیا،محمد علی ناصر نے نیم بہوشی کی حالت میں گلے میں دوپٹہ ڈال کر ماڈل نایاب علی قتل کیا،

ملزم سے آلہ قتل دوپٹہ، نشہ آور مشروب کی بوتل اور چھری وغیرہ برآمد کر لی گئی ہے،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں گھر سے ماڈل کی برہنہ حالت میں لاش برآمد ہوئی تھی، پولیس کے مطابق فیز فائیو میں 29 سالہ ماڈل خاتون کے گلا دبا کر قتل کردیا گیا انتیس سالہ ماڈل کی شناخت نایاب کے نام سے ہوئی، مقتولہ نایاب کے دو سوتیلے بھائی ہیں، مقتولہ غیر شادی شدہ تھی،رنامعلوم ملزمان نے تشدد کر کے گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتارا،
@MumtaazAwan

پولیس نے مقتولہ ماڈل کے سوتیلے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا محمد علی کے مطابق وہ بہن کے گھر گیا تو بہن کی لاش زمین پر پڑی ہوئی تھی نایاب گھر میں اکیلی رہتی تھی جبکہ اس کے باتھ روم کی جالی ٹوٹی ہوئی تھی

شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ

بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

Leave a reply